منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کا سب سے ‘طاقتور’ گیمنگ لیپ ٹاپ جسے آپ جب دل کرے ڈیسک ٹاپ سی پی یو اور جی پی یو میں اپ گریڈ کرسکتے ہیں

datetime 13  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس ویگاس(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کا سب سے ‘طاقتور’ گیمنگ لیپ ٹاپ جسے آپ جب دل کرے ڈیسک ٹاپ سی پی یو اور جی پی یو میں اپ گریڈ کرسکتے ہیں، یعنی اس کی ٹیکنالوجی کبھی پرانی نہیں ہوگی۔ یہ ہے ایلین وئیر ایریا 51 ایم، جو 8 کور انٹیل کور آئی 9۔9900 کے

ڈیسک ٹاپ پراسیسر سے لیس ہے۔ جبکہ اس میں نویڈیا آر ٹی ایکس 2080 موبائل گرافکس اور 144 ہرٹز اسکرین دی گئی ہے۔ اس لیپ ٹاپ کو لاس ویگاس کی ٹیکنالوجی نمائش سی ای ایس کے دوران متعارف کرایا گیا۔ اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس اپ گریڈ ایب لیپ ٹاپ کو نئی ٹیکنالوجی سے لیس کرنا بہت آسان ہے مگر قیمت کے لحاظ سے سستا نہیں بلکہ 450 ڈالرز خرچ کرکے آر ٹی ایکس 2070 (گرافکس کارڈ)کو آر ٹی ایکس 2080 سے اپ گریڈ کراسکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق صارفین جب دل کرے اس ڈیوائس کا پراسیسر، گرافکس کارڈز، اسٹوریج اور ریم کو بدل سکتے ہیں، بالکل کسی ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کی طرح، جو اسے ایک منفرد لیپ ٹاپ بناتا ہے۔ یہ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر سے متاثر ہے بلکہ پراسیسر کے لحاظ سے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر ہی ہے، بس اس میں لیپ ٹاپ کی طرح بیٹری، اسکرین اور کی بورڈ بلٹ ان ہیں۔ کمپنی کے مطابق صارفین خود آسانی سے جو کچھ بدلنا چاہیں، بدل سکیں گے اور مشین کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ اس لیپ ٹاپ کی بیٹری عام استعمال میں چند گھنٹے جبکہ مسلسل گیمز پر 45 منٹ تک کام کرسکتی ہے مگر کمپنی کے مطابق اس میں طیاروں میں لگائی جانے والی 90Wh بیٹری لگا سکتے ہیں جس کے لیے 180 واٹ کا چھوٹا ایڈپٹر بھی دستیاب ہوگا۔ اس میں 8 سے 64 جی بی ریم کا آپشن موجود ہیں جبکہ 256 جی بی سے 3 ٹی بی اسٹوریج آپشنز ہیں، اسی طرح ڈیوائس کی چوڑائی 17 انچ اور وزن ساڑھے 8 پونڈ ہے۔ اس لیپ ٹاپ کو گیمنگ کے دوران گرم ہونے سے بچانے کے لیے کرائیو ٹیک 2.0 ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ اس لیپ ٹاپ کی قیمت 2 ہزار ڈالرز سے شروع ہوگی اور یہ مختلف ممالک میں 21 جنوری کو فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…