بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

41 ممالک کے 133 افراد میں سے کتنے پاکستانی تھے؟ امریکی صدر ٹرمپ پاکستانیوں سے خوفزدہ، ایسا کام کر دیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 12  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانیوں سے اتنے خوفزدہ ہیں کہ گزشتہ روز وہ امریکی ریاست ٹیکساس میں جنوبی بارڈر کا دورہ کر رہے تھے جہاں پر بارڈر سکیورٹی کا ایک افسر انہیں غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والے غیرملکیوں کے بارے میں بریف کر رہا تھا کہ

اسی دوران صدر ٹرمپ نے اس کی بات کاٹتے ہوئے ایسا سوال پوچھ لیا کہ اس سے آپ کو امریکی صدر کی پاکستان بارے سوچ کا پتہ چل جائے گا، ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سکیورٹی افسر نے امریکی صدر کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے 41 مختلف ممالک سے 133 افراد غیر قانونی طور پر بارڈر عبور کرکے امریکہ میں داخل ہوتے ہوئے پکڑے گئے۔ اس موقع پر صدر نے اس کی بات کاٹتے ہوئے اچانک پوچھا کہ ان میں پاکستانی کتنے تھے؟ جس کے جواب میں اس افسر نے کہا کہ دو پاکستانی پکڑے گئے ہیں، افسر نے بتایا کہ انہیں گزشتہ روز ہی بارڈر کراس کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے، صدر ٹرمپ کو مطمئن کرنے کے بعد افسر نے مزید ممالک کے نام بھی بتائے اور کہا کہ ان ممالک میں بھارت اور رومانیہ بھی شامل ہیں لیکن اس موقع پر امریکی صدر نے کسی رومانیہ کے شہری یا بھارتی شہری کے بارے میں نہیں پوچھا کہ وہ کتنے تھے، شاید ان کے اعصاب پر صرف پاکستان ہی سوار ہے۔  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانیوں سے اتنے خوفزدہ ہیں کہ گزشتہ روز وہ امریکی ریاست ٹیکساس میں جنوبی بارڈر کا دورہ کر رہے تھے جہاں پر بارڈر سکیورٹی کا ایک افسر انہیں غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والے غیرملکیوں کے بارے میں بریف کر رہا تھا کہ اسی دوران صدر ٹرمپ نے اس کی بات کاٹتے ہوئے  اچانک پوچھا کہ ان میں پاکستانی کتنے تھے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…