اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موسم سرما میں گھروں کو گرم رکھنا ضروری ہوتا ہے جس کے لیے بہت سی توانائی استعمال ہوتی ہے۔ ترقی پذیر ممالک میں ایسے موقع پر توانائی کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جیسے گیس کی لوڈ شیڈنگ وغیرہ، ایسے میں سرد علاقوں کے باسیوں کو نہایت مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تاہم اب ایک ایسی ڈیوائس بنا لی گئی ہے جو صرف 15 منٹ میں گھر کو گرم کرسکتی ہے اور یہ ماحول دوست بھی
ہے۔ ایگلو نام یہ ڈیوائس توانائی کے کسی بھی ذریعے کے بغیر کام کرتی ہے اور اسے کام کرنے کے لیے صرف چند موم بتیاں درکار ہیں۔ اس ڈیوائس میں ایسا مٹیریل لگایا گیا ہے جو موم بتی سے حرارت کو جذب کرتا ہے۔ اس میں نصب مٹیریل موم بتی کے ننھے سے شعلے کو کئی گنا بڑھا کر باہر خارج کرتا ہے۔ اس طریقے سے یہ اپنے مقام کو 15 منٹ میں گرم کرسکتا ہے۔ یہ ڈیوائس مختلف ڈیزائنز میں دستیاب ہے جو کمرے کو گرم رکھنے کے ساتھ ساتھ اس کی آرائش میں بھی اضافہ کرے گی۔