جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

جرمنی : بی ایم ڈبلیو نے جدید سہولیات سے آراستہ موٹرسائیکل متعارف کرادی

datetime 12  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس ویگاس (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی کی گاڑیاں بنانے والی مشہور کمپنی بی ایم ڈبلیو نے جدید سہولیات سے آراستہ موٹرسائیکل متعارف کرادی جو سیلف ڈرائیونگ کی سہولت سے مالا مال ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے شہر لاس ویگاس میں سالانہ کنزیومر الیکٹرونکس شو جاری ہے جس میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے جدید سہولیات سے آراستہ حیران کن اشیاء متعارف کرائی جارہی ہیں۔

دو روز قبل سی ای ایس 2019 شو کے دوران بی ایم ڈبلیو نے حیرت انگیز خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت سے لیس ہیوی بائیک متعارف کرائی جو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔ کمپنی نے اس موٹرسائیکل کو آر 1250 جی ایس کا نام دیا جس میں ایسی لینس نصب کیے گئے جو گاڑیوں پر نظر رکھیں گے اور اس پر بیٹھنے کے بات بائیک چلانے کی کوئی جنجھٹ نہیں ہوگی۔ بی ایم ڈبلیو کے انجینئرز نے یہ موٹرسائیکل تین سال کے عرصے میں تیار کی، جس پر بیٹھ کر اپنا مقام لکھیں تو یہ آپ کو اُسی جگہ پر خود لے جا کر چھوڑ دے گی۔ کمپنی کے مطابق موٹرسائیکل میں آٹومیٹک ایمرجنسی بریک دیے گئے جو کسی بھی خطرے کی صورت میں فوراً کام کریں گے علاوہ ازیں کچھ ایسے سینسر بھی نصب کیے گئے جو گاڑی کو ٹکر لگنے سے پہلے آگاہ کردیں گے۔ بی ایم ڈبیلو کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کمپنی فی الحال موٹرسائیکل فروخت کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی بلکہ اس ایجاد کا مقصد ایسے نظام کو متعارف کرانا ہے جس کی مدد سے دیگر لوگوں کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچایا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…