بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

سی سی اے نیشنل جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

datetime 10  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سی سی اے نیشنل جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ کل ہفتہ سے اسلام آباد ٹینس کورٹ میں شروع ہوگی۔ چیمپیئن شپ کا افتتاح سول ایوی ایشین کے ڈائریکٹر جنرل حسن بیگ کریں گے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایا کہ

چیمپئین شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ اور چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے جونیئر ٹینس سٹار حصہ لیں گے۔ اور چیمپیئن شپ میں سات کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز انڈر۔18، بوائز انڈر۔18، بوائز انڈر۔14، مکس گرلز اینڈ بوائز انڈر۔10 اور لٹل ماسٹرز کپ کے مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے ناموں کا اندراج 11 جنوری دوپہر دو بجے تک کروا سکتے ہیں اور اسی روز سہ پہر تین بجے چیمپیئن شپ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا اور چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے والوں کے لئے پانچ سو روپے انٹری فیس بھی مقرر کی گئی ہے، کامران خلیل کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ریفریز کے فرائض حسنین امجد انجام دیں گے۔ایونٹ کا کوالیفائنگ اور مین راؤنڈ 12 جنوری کو، پری کوارٹر فائنل مقابلے 13 جنوری کو، کوارٹر فائنل 14 جنوری، سیمی فائنل 15 جنوری جبکہ فائنل مقابلے 16 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد کے علاوہ دیگر انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…