جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

اس ‘بیف برگر’ کی حقیقت دنگ کردینے والی ہے

datetime 10  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) برگر تو اکثر افراد شوق سے کھاتے ہیں اور گائے کے گوشت سے بننے والا یہ فاسٹ فوڈ سب کے منہ میں پانی لے آتا ہے مگر کوئی سوچ سکتا ہے کہ یہ کسی ٹیکنالوجی نمائش کا میلہ لوٹ سکتا ہے؟ مگر ایسا ہوا ہے اور رواں سال کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی نمائش کنزیومر

الیکٹرونکس شو میں یہ کمال کسی ڈرون یا اسمارٹ فون کی بجائے ایک برگر نے کیا ہے۔ امریکی کمپنی امپاسبل فوڈ نے ایسا برگر تیار کیا ہے جو تیار تو سبزیوں سے ہوتا ہے مگر اس کا ذائقہ بالکل گائے کے گوشت جیسا ہے۔ کیا آپ پوری زندگی برگر غلط طریقے سے کھاتے آئے ہیں؟ امپاسبل برگر 2.0 کھانے والوں کے لیے یقین کرنا مشکل ہوگا کہ یہ بیف نہیں بلکہ ویجیٹیبل برگر ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ سویا پروٹین، گلوٹین اور کولیسٹرول فری برگر ہے جس میں چربی اور کیلوریز عام برگر کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔ اور جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ اس کا ذائقہ بالکل بیف برگر جیسا ہی ہے اور سبزیوں سے دور رہنے والے بھی اسے بہت شوق سے کھا سکتے ہیں، کم از کم کمپنی کا تو یہی دعویٰ ہے۔ اس برگر کا ‘گوشت’ حقیقی گوشت کی طرح بھورا اور کرکرا ہے جبکہ مہک بھی بیف برگر جیسی ہی ہے۔ اور ایک نوالہ لینے کے بعد اگر آپ کو بتایا نہ جائے کہ یہ اسے اصل گوشت کی بجائے سبزی سے بنایا گیا، تو جاننا مشکل ہوگا۔ کمپنی کے مطابق یہ نباتاتی ‘گوشت’ ہے جو کہ فاسٹ فوڈ کے لیے جانوروں کی ضرورت ختم کردے گا جس سے عالمی فوڈ سسٹم مستحکم ہوگا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…