ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

لاس ویگاس : کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران فائیو جی اسمارٹ فون متعارف

datetime 10  جنوری‬‮  2019 |

لاس ویگاس (مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے 4 جی فون کی اسپیڈ سے تنگ ہیں تو اچھی کبر یہ ہے کہ بہت جلد آپ 5 جی اسمارٹ فون بھی لے سکیں گے۔ لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران ویرائزن نے اپنا پہلا فائیو جی اسمارٹ فون متعارف کرایا ۔ مگر حقیقت میں یہ فائیو جی نہیں بلکہ فورجی ڈیوائس ہے جسے ایک موڈیولر کے ذریعے فائیو جی میں بدلا جاسکتا ہے۔

یہ ہے موٹرولا کا موٹو زی تھری فون، جو کہ گزشتہ سال اگست میں 4 جی فون کے طور پر متعارف کراتے ہوئے اعلان کیا گیا تھا کہ اس کا ایک موٹو موڈ دیا جائے گا جو کہ اس ڈیوائس کو فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس کردے گا۔ یہ فائیو جی موٹو موڈ موٹرولا زی تھری کو پہلے فائیو جی فون میں اس وقت بدل دے گا جب ویرائزن اس نئی نیٹ ورک سروس کو صارفین کے لیے پیش کرے گی۔ اگست میں اسے متعارف کراتے ہوئے موٹرولا کا کہنا تھا کہ موٹو زی تھری پہلا فون ہے جو کہ فائیو جی موٹو موڈیولر کی بدولت 5 جی نیٹ ورک کے لیے اپ گریڈ ہوسکے گا۔ فائیو جی ایسی انقلابی ٹیکنالوجی ہے جو مستقبل میں ہر ملک میں دستیاب ہوگی، جس کی انٹرنیٹ اسپیڈ فورجی کے مقابلے میں کئی گنا تیز ہوگی جبکہ نیٹ ورک سروس بھی پہلے سے بہتر ہوجائے گی۔ موٹو زی تھری گلاس اور میٹل باڈی کے ساتھ ہے، جس میں 6 انچ کی بڑی امولیڈ اسکرین دی گئی ہے جس میں اوپر اور نیچے بیزل کی شرح کچھ کم کردی گئی ہے۔ اس کے بیک پر آپ 12، بارہ میگا پکسل کے 2 کیمرے دریافت کرسکیں گے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرہ سیلفی کے لیے دیا گیا ہے۔ موٹو زی تھری میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ ہیڈفون جیک تو اس میں موجود نہیں مگر ڈونگل کنورٹر کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اب بات کرتے ہیں فائیو جی موٹو موڈیولر کی، جو کہ اس فون کو ویرائزن کے فائیو جی نیٹ ورک سے کنکٹ کرسکے گا، یہ موٹو موڈ 2019 کے آغاز میں کسی وقت صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ موٹرولا کے مطابق فائیو جی موٹو موڈ کی بدولت اس فون کی ڈیٹا اسپیڈ 5 جی بی فی سیکنڈ تک پہنچ جائے گی یعنی ایک منٹ میں 60 فل ایچ ڈی فلمیں (اگر 4.84 جی بی کی ہوں) ڈاﺅن لوڈ کرنا ممکن ہوجائے

گا۔ یہ موڈیولر اٹیچ منٹ فرنٹ، سائیڈ اور بیک پر موجود 4 ملی میٹر ویو موڈیولز پر نصب کی جائے گی تاکہ فائیو جی نیٹ ورک سے کنکٹ ہوسکے۔ فائیو جی نیٹ ورک پر بلاتعطل فور کے لائیو اسٹریم اور رئیل ٹائم وی آر کا تجربہ ممکن ہوگا مگر بیٹری پاور جلد ختم ہوگی، اسی لیے فائیو جی موٹو موڈ کے اندر 2000 ایم اے ایچ بیٹری

بھی دی جائے گی۔ جیسا اوپر ذکر کیا جاچکا ہے کہ ویسے موٹو زی تھری فون حقیقی معنوں میں فائیو جی فون نہیں کیونکہ یہ ٹیکنالوجی اس کے اندر موجود نہیں ہوگی تاہم موڈیولر کی مہربانی سے اسے اس تیزترین نیٹ ورک چلنے والے پہلے فون کا اعزاز ضرور مل گیا ہے۔ اس فون کے فورجی ورژن کی قیمت 480 ڈالرز تھی مگر فائیو جی موڈیولر کی قیمت کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…