ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

بڑاگیس گروپ پاکستان میں قدرتی گیس کی تلاش و پیداوار کے شعبہ میں بھاری سرمایہ کاری پر تیار،زبردست پیشکش کردی گئی

datetime 9  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) عوامی جمہوریہ چین میں گیس سیکٹر کے بڑے گروپ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا عندیہ دیدیا۔سچوان چوان زونگ انوسٹمنٹ کمپنی پاکستان میں قدرتی گیس کی تلاش و پیداوار کے شعبہ میں بھاری سرمایہ کاری پر تیار۔ یہ بات وفاقی وزارت پٹرولیم کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری کیے گئے ایک پریس ریلیز میں کہی گئی.

ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق بروز بدھ وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے ہونے والی ایک ملاقات میں جوان زونگ کمپلیس کمپنی کے وفد نے پاکستان میں گیس کی تلاش و پیداوار کے شعبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کمپنی عوامی جمہوریہ چین اور ہندوستان میں گیس کی تلاش و پیداوار سے متعلق خدمات انجام دے رہی ہے.اور اب پاکستان میں اس شعبے میں کردار ادا کرنے کی متمنی ہے.وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے اس موقع پر کہا کہ حکومت گیس سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرے گی.انہوں نے بتایا کہ حکومت گیس سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ہر سطح پر بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے.اس موقع پر سچوان کمپنی کے وفد نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کی طرف سے حوصلہ افزائی اور بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی ۔ دوسری طرف بدھ کو وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے جاپانی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں غلام سرور خان نے کہا کہ حکومت گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری کی خواہش مند ہے، گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے بین الاقوامی کمپنیوں کی بھرپور معاونت کریں گے، پاکستان میں طلب کے پیش نظر گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری ضروری ہے، گیس مارکیٹ کیں توسیع میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی، بہترین شہرت کی حامل بین الاقوامی کمپنیاں رابطے میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…