اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

پی سی بی نے ورلڈ کپ کے لیے 25کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا،بڑے بڑے نام باہر

datetime 9  جنوری‬‮  2019 |

لاہور( آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے رواں سال مئی سے شیڈول ورلڈ کپ کے پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ،سلیکشن کمیٹی نے میگا ایونٹ کے لیے25کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ بھی کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں میں فاسٹ باؤلر وہاب ریاض ،وکٹ کیپر بلے باز عمر اکمل ، مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل ،فاسٹ باؤلر محمد عرفان ،سابق کپتان سلمان بٹ اور صہیب مقصود کے نام شامل نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے عابد علی ، لیگ سپنر یاسر شاہ اور فاسٹ باؤلر محمد عباس ورلڈ کپ پلان

میں شامل ہیں ،ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ ون ڈے میچز ،مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز اور ورلڈ کپ2019ء4 4 سے قبل انگلینڈ کے خلاف ون ڈ ے سیریز میں انہی 25کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔یاد رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ور لڈ کپ رواں سال30مئی سے14جولائی تک انگلینڈ میں کھیلاجائے گا جس میں 10ٹیمیں شرکت کریں گی۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر بارہا یہ کہ چکے ہیں کہ وہ ورلڈ کپ سے قبل شیڈول ون ڈے میچز میں میگا ایونٹ کے لیے بہترین کمبی نیشن تیار کرنے کی پلاننگ کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…