لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کیلئے تعلیم کے شعبے کی بہتری اولین ترجیح ہے، رواں مالی سال شعبہ تعلیم کیلئے 373 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی۔لاہورسے جاری بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ سابق ادوار میں تعلیم کے شعبے کے حوالے سے زبانی جمع خرچ زیادہ کیا گیا، تاہم ان کی حکومت نے تعلیمی بجٹ میں
گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں خاطرخواہ اضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کی اہمیت کے پیش نظر پائیدار اقدامات پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، شعبہ تعلیم کیلئے مقرر کردہ اہداف حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کی حکومت کیلئے تعلیم کے شعبے کی بہتری اولین ترجیح ہے، رواں مالی سال شعبہ تعلیم کیلئے 373 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی۔