پشاور(آن لائن) گاڑیوں کے بینکو ں سے لیز پر عائد ود ہو لڈنگ ٹیکس میں دو فیصد اضافہ کے علاوہ نئے ٹیکسوں کا شیڈول تیار کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق بینکوں سے لیز پر عائد چار فیصدود ہو لڈنگ ٹیکس پانچ یا چھ فیصد کرنے کے علاوہ 1000سی سی اے اوپر گاڑیوں کی ٹرانسفر پر ایڈوانس انکم ٹیکس کی شرح پانچ ہزار تا تیس ہزار سے بڑھا کر دس ہزار تا ساٹھ ہزار روپے کرنے ، نئی گاڑیوں کی خریداری پر ایڈوانس انکم ٹیکس گوشوارے داخل نہ کرنے والے کمرشل اور صنعتی صارفین کے بجلی بلوں میں ایڈوانس انکم ٹیکس 100روپے سے زائد اور بیس ہزار سے کم ہونے پر کم از کم 80روپے
ماہانہ سے بڑھا کر 150روپے کرنے اور زیادہ سے زیادہ 1500روپے سے بڑھا کر 2000ہزار روپے کرنے ، جا ئیداد منتقلی ایڈوانس انکم ٹیکس دو سے بڑھا کر تین فیصد کرنے ، بیس ہزار سے زائدکے بل والے کمرشل اور صنعتی صارفین پر انکم ٹیکس بارہ فیصد سے بڑھا کر پندرہ فیصد کرنے ، سونا ، چاندی ، ایل این جی ، یوریا ، سٹیل کے سکریپ کی درآمد پر نان فائلر کا ایڈوانس ٹیکس 1.5فیصد سے بڑھا کر تین فیصد کرنے ، کمرشل درآمدات پر ایڈوانس انکم ٹیکس 5.5فیصد کرنے اور بچت سکیموں ، ڈیونڈ نڈ پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کی تجاویز ہیں ۔