بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اٹھارویں ترمیم پر نظرثانی کی ضرورت ہے،ن لیگ نے بھی بڑا مطالبہ کردیا

datetime 8  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم پر ہمیشہ سے اعتراضات رہے ہیں، اس پرنظرثانی کی جائے جبکہ اس میں بہتری لانے کی بھی ضرورت ہے۔منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہونے والے احتساب کا عمل بہت حیران کن اورسمجھ سے بالاتر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے منظر عام پر آتے ہی وفاق نے سندھ حکومت پر چڑھائی کردی اور کئی لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے گئے۔معاون خصوصی وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہزاد اکبر نے کہا کہ عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ کا معاملہ نیب کے سپرد کر دیا ہے جبکہ یہ معاملات کافی عرصے سے چل رہے تھے۔سابق صدر آصف علی زردارے پربات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں سزا صرف ٹرائل کورٹ ہی دے سکتی ہے، سپریم کورٹ نہیں۔رہنما تحریک انصاف نے بتایا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری پاک لین کے ڈائریکٹر رہے ہیں لیکن وہ اس بات کو نہیں مانتے۔اپوزیشن کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف نے ابھی تک اپنے اوپرعائد الزامات کا جواب نہیں دیا، ہم چاہتے ہیں کے یہ جواب دیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ آصف علی زرداری کے کیس میں کچھ تھا ہی نہیں، سپریم کورٹ کو بھی غلط سمت لے جانے کی کوشش کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت احتساب کرے لیکن سب کا کرے، اس میں انتقامی کارروائی کی بو نہیں ہونی چاہیئے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا کہ حکومت کے اراکان کو اب پیش گوئیاں نہیں کرنی چاہیئے کہ کس کیس میں کیا ہونے والا ہے، یہ نیب کا کا کام ہے حکومتی وزرا کا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کا تجربہ ہمارے ملک میں اچھا نہیں رہا، حکومت صرف گڑے مردے اکھاڑ نے میں لگی ہوئی ہے۔ رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل پر ڈال کر سندھ پر حملہ آور ہونا چاہتی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…