کابل(آئی این پی) افغان حکومت، طالبان اور امریکا کے درمیان ممکنہ حتمی امن معاہدے کے مسودے کی دستاویز جاری کردی گئی ہیں۔افغانستان کی حکومت،طالبان اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات جاری ہیں۔امریکی تھنک ٹینک رینڈ کارپوریشن نے ممکنہ حتمی معاہدے کا مسودہ بنایا ہے۔اس کی کاپیاں،طالبان،افغان حکومت اور دیگر سیاستدانوں میں تقسیم کردی گئی ہیں۔ منگل کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دستاویز میں کہا گیاہے کہ افغان حکومت،طالبان اور امریکا کے دستخط کے بعد افغانستان میں فوری جنگ بندی شروع ہوجائے گی۔
طالبان تشدد بند کرنیاور القاعدہ سمیت دہشتگرد تنظیموں سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کریں گے۔معاہدے کے تحت امریکا اور نیٹو18 ماہ میں اپنے مشن بند کردیں گے۔افغانستان میں عبوری حکومت قائم کی جائیگی۔افغان شہری امریکا اور نیٹو کے انخلا کے بعد مدد کیلئے عالمی ٹیم بلاسکتے ہیں۔عالمی برادری چھوٹی افغان سپورٹ ٹیم بنائے گی۔مجوزہ معاہدہ 49 صفحات پرمشتمل ہے۔معاہدے کے تحت افغان صدر کے اختیارات کم کئے جائیں گے۔افغانستان کی افواج،انٹیلی جنس قومی کمان کے ماتحت ہوں گی۔پولیس کو مقامی حکومت کے حوالے کیاجائے گا۔