ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ٹائنو سیرپ سے ہلاکتیں، عدالت نے کن تین ڈاکٹرز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے؟

datetime 8  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) سیشن عدالت نے ٹائنو سیرپ سے ہلاکتوں کے کیس میں بطور گواہ پیش نہ ہونے والے تین ڈاکٹروں کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے جبکہ پولیس کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل کی عدالت میں ٹائنو سیرپ سے ہلاکتوں کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ مقدمے کے دو ملزمان فدا حسین اور سرفراز کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے مسلسل طلبی کے باوجود بطور گواہ پیش نہ ہونے والے تین ڈاکٹروں کے دوبارہ ناقابل ضمانت

وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے اور پولیس کی کارکردگی پر سخت اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19جنوری تک ملتوی کر دی۔ گذشتہ سماعت پر عدالت نے سیکرٹری محکمہ صحت کو تینوں ڈاکٹروں کے غیر ذمہ درانہ اور غیر پیشہ ورانہ رویے سے متعلق خط لکھا تھا اور پولیس کو تینوں ڈاکٹروں کو بطور گواہ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ واضح رہے کہ ٹائنو نامی زہریلے سیرپ کو پینے سے 12افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے جس پر  ملزمان فدا اور سرفراز کے خلاف تھانہ شاہدرہ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…