پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

ملک کو چندہ مانگنے والی نہیں بلکہ کس طرح کی قیادت کی ضرورت ہے جماعت اسلامی بھی پی ٹی آئی حکومت کے خلاف کھل کر سامنے آگئی سراج الحق کی شدید تنقید، عمران خان کو کیا مشورہ دیدیا

datetime 8  جنوری‬‮  2019 |

لاہور(نیوز ڈیسک ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کو خیرات چندہ مانگنے والی نہیں بلکہ نظریاتی قیادت کی ضرورت ہے،ملک میں صرف چہرے تبدیل ہوتے ہیں اور نظام وہی رہتا ہے، ملک میں ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ داروں کا مخصوص ٹولہ اپنے مفادات کے لئے کام کرتا ہے تفصیلات کے مطابقجماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد

کی چھٹی برسی کی مناسبت سے الحمرا آرٹ کونسل میں نایاب تصویروں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک میں ذاتی بادشاہت نہیں بلکہ اسلامی نظام چاہتے ہیں، حکمرانوں نے ملک کے جغرافیے اور نظریے سے غداری اور بے وفائی کی ہے، پارلیمنٹ پر کلمہ تو لکھا ہے لیکن اس کلمے کی حکمرانی نہیں ہے۔سراج الحق نے کہا کہ قاضی حسین احمد نے طبقاتی نظام کے خلاف جدوجہد کی، آج عزم کریں کہ اپنی زندگی اور ملک کو اسلامی نظام کا گہوارا بنانے کے لئے صرف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ملک کی حالت پہلے جیسی ہے، قوم خوشی کی تلاش میں ووٹ دیتی ہے لیکن صرف چہرے تبدیل ہوتے ہیں اور نظام وہی رہتا ہے، ملک کے مظلوم و مجبور لوگوں کو اکٹھا کرنا ہوگا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ داروں کا مخصوص ٹولہ ہے جو صرف اپنے مفادات کے لئے کام کرتے ہیں۔سراج الحق نے مزید کہا کہ حکمران کبھی ایک ملک سے خیرات کبھی دوسرے سے چندہ مانگتے ہیں اور کبھی تیسرے کے دروازے پر حاضری دیتے ہیں، اگر چندہ مل جائے تو وزیر خزانہ جشن مناتے ہیں کہ بہت کچھ مل گیا۔ ملک اور عالم اسلام کو نظریاتی قیادت کی ضرورت ہے، ایسی قیادت چاہیے جس کی نظر امریکا اور آئی ایم ایف پر نہیں بلکہ اللہ پر ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…