اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں وی وی آئی پی سیکیورٹی کی تفصیلات پیش، جس کے مطابق سب سے زیادہ سیکیورٹی اہلکار گورنر ہاؤس میں تعینات ہیں۔محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق وی وی آئی پی سیکیورٹی کے حوالے سے گورنر پنجاب چوہدری سرور پہلے نمبر پر ہیں جن کی ذاتی رہائش گاہ پر 2 جبکہ گورنر ہاؤس میں 109 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر میں 4 پولیس اہلکار، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
کی سکیورٹی پر 17 اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر پر ایک پولیس اہلکار تعینات ہے۔محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر شفقت محمود اور محمود سلطان اور صوبائی وزراء یاسمین راشد، مراد راس، محمود الرشید اور اسلم اقبال کی رہائش گاہوں پر دو 2،2 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سادگی اختیار کرنے اور وی وی آئی پی سکیورٹی نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔