ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

عوام تیار ہو جائیں!!2019میں ملکی معاشی شرح نموکیا رہے گی جبکہ 2020میں ملک کا کیا حشر ہونیوالا ہے؟عالمی ریٹنگ ایجنسی ’فچ‘ کی رپورٹ نے پاکستانیوں کے ہوش اڑا دئیے

datetime 8  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ سلوشنز نے پاکستان میں مالی سال 2018-19 کی دوسری ششماہی کے دوران شرح سود 10 فیصد پر مستحکم رہنے کی پیشگوئی کی ہے، فچ سلوشنزکی جانب سے پیر کو جاری ہونے والی ریسرچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ماضی قریب میں مانیٹری پالیسیوں میں ڈسکائونٹ ریٹ میں مجموعی طورپر425بیسس

پوائنٹس کا اضافہ کرکے شرح 10فیصد تک بڑھائی ہے۔فچ سلوشنز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں تنزلی کی وجہ سے پاکستان میں افراط زر کی شرح 6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ عالمی مارکیٹوں میں سست روی، پاکستان کے بیرونی ادائیگیوں کے خراب توازن، کرنٹ اکاونٹ خسارہ، زرمبادلہ کے ذخائرکی صورتحال اور برآمدات پردباو جیسے عوامل کے باعث مالی سال2019 میں پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار جی ڈی پی نمو کی شرح4.4فیصد رہے گی جو مالی سال2020 میں مزید گھٹ کر4.1فیصد پر آجائے گی۔ واضح رہے کہ مالی سال2017-18 میں جی ڈی پی نموکی شرح .5 4فیصد کے ساتھ 13سال کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔فچ سلوشنز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومتی اخراجات میں نمایاں کمی کے باوجود رواں سال پاکستان کے مالیاتی خسارے کی شرح6فیصد رہے گی جو گذشتہ مالی سال میں 5.8فیصد تھی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کے پاس اپنے اخراجات میں مزیدکمی کے مواقع بھی دستیاب نہیں ہیں کیونکہ حکومت پہلے ہی اخراجات میں نمایاں کمی کرچکی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کے پاس اپنے اخراجات میں مزیدکمی کے مواقع بھی دستیاب نہیں ہیں کیونکہ حکومت پہلے ہی اخراجات میں نمایاں کمی کرچکی ہے۔رپورٹ میں فچ سلوشنز نے پیشگوئی کی ہے کہ مالیاتی خسارے کے سبب پاکستان رواں مالی سال کے ریونیو اہداف بھی حاصل کرنے میں ناکام رہے

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…