لاہور(اے این این)پنجاب حکومت نے صوبے کے ہر ضلع میں سڑکوں پر سونے والے افراد کیلئے پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ مرحلہ وار پروگرام کے تحت ہر ضلع میں پناہ گاہیں تعمیر کی جائیں گی جن سے بے گھر افراد کو شدید سردی میں کھلے آسمان تلے نہیں سونا پڑے گا، سڑکوں پر سونے والے افراد کو چھت اور کھانا فراہم کرکے ریاست اپنی
ذمہ داری پوری کر رہی ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ سابق ادوار میں معاشرے کے پسے ہوئے افراد کیلئے صلہ رحمی کی ایسی کوئی مثال نہیں ملتی، انسانیت کی فلاح و خیر خواہی کیلئے خدمات سرانجام دینا ترجیحات میں اولین ہے، وزیراعظم عمران خان ہمہ وقت معاشرے کے عام طبقے کی فلاح اور بھلائی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ان کی انقلابی سوچ سے رہنمائی لیتے ہو ئے عوام کی تقدیر بدلیں گے۔