بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

پی آئی اے میں کرپشن، لوٹ مار کرنیوالوں کی شامت آگئی چیف جسٹس کے حکم پر کونسی ٹیم ہیڈ آفس پہنچ گئی

datetime 8  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پی آئی اے میں ہونے والی کرپشن کے معاملے پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردی ہیں،7 رکنی تحقیقاتی ٹیم دو ارب سے زائد فنڈز میں خرد برد کی انکوائری کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے احکامات پر سرکاری آڈیٹرز کی مرتب کردہ پی آئی اے کی 10سالہ آڈٹ رپورٹ کے مختلف پیراز پر انکوائری شروع کر دی ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز،

انسپکٹر اور سب انسپکٹرز پر مشتمل 7رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔انکوائری افسران کو تحقیقات کے لئے پی آئی اے ہیڈ آفس میں دفتر بھی فراہم کردیا گیا ہے، دفتر کی فراہمی سے درکار ریکارڈ اور متعلقہ افسران کی فوری دستیابی ممکن ہوگی، ٹیم کے مختلف افسران ہفتے میں پانچ روز پی آئی اے ہیڈ آفس میں بیٹھیں گے۔کراچی پی آئی اے کے شعبہ مارکیٹنگ، برانڈ اور دیگر محکموں میں مبینہ کرپشن کی گئی، انکوائری افسران 34 مختلف معاملات کی انکوائری اور رپورٹ مرتب کریں گے۔اس حوالے سے پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیاروں کی اپ گریڈیشن کے لئے دو ارب سے زائد فنڈز میں خرد برد کی گئی تھی۔ ذرائع نے بتایاکہ ایف آئی اے نے موجودہ ڈائریکٹر انجنیئرنگ کو ریکارڈ کے ساتھ طلب کر لیا جبکہ سابق ڈائریکٹر کو بھی دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے انکوائری میں کچھ روز قبل سابق ایم ڈی کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا، طیاروں کی اکانومی، بزنس کلاس اپ گریڈیشن کے لئے 2.4 ارب کے فنڈز 2017-18 میں جاری کئے گئے تھے۔فنڈز استعمال کے حوالے سے انکوائری سپریم کورٹ احکامات پر دس سالہ آڈٹ رپورٹ کے تناظر میں کی جارہی ہے، مذکورہ فنڈز بوئنگ 777 کی اکانومی اور بزنس کلاس نشستوں کی تبدیلی، ان فلائٹ سسٹم کی تنصیب کے لئے مختص تھے، وفاقی حکومت کے جاری کردہ فنڈز سے مبینہ طور پر ائر لائن کے قرضوں کی ادائیگی کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…