جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

سام سنگ نے دنیا کا پہلا مائیکرو ایل ای ڈی ٹی وی متعارف کرادیا

datetime 8  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس ویگاس (مانیٹرنگ ڈیسک)مائیکرو ایل ای ڈی ٹی وی ڈسپلے ٹیکنالوجی میں ایک دہائی کے دوران سامنے آنے والی نئی ٹیکنالوجی ہے اور سام سنگ نے اس پر مبنی پہلا ٹیلیویژن متعارف کرادیا ہے۔ سام سنگ کو توقع ہے کہ بہت جلد اس ٹیکنالوجی پر بننے والی ٹی وی لوگوں کے

گھروں میں او ایل ای ڈی اور ایل سی ڈی کی جگہ لیں گے اور یہ 4 کے ریزولوشن والے سب سے چھوٹے حجم والے ٹی وی بھی ہیں۔ سام سنگ کا نیا 75 انچ کا مائیکرو ایل ای ڈی ٹی وی لاس ویگاس میں سال رواں کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی نمائش کنزیومر الیکٹرونکس شو میں متعارف کرایا گیا۔ جیسا نام سے عندیہ ملتا ہے کہ مائیکروایل ای ڈی میں لاکھوں ننھے ایل ای ڈیز کو تصویر بنانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے اور کمپنی نے وعدہ کیا ہے کہ یہ او ایل ای ڈی جیسے معیار کی تصویر فراہم کرے گا، جبکہ برائٹنس پہلے سے بہتر ہوگی۔ امیج کوالٹی سے ہٹ کر سام سنگ کا یہ ٹی وی موڈیولر ہے اور اس میں لگے پینلز انفرادی طور پر تنہا یا دیگر سے مل کر حقیقی معنوں میں بڑی اسکرینز بناسکتے ہیں۔ آسان الفاظ میں اس ٹی وی کا حجم آپ اپنی مرضی سے چھوٹا یا بڑا کرسکتے ہیں بس پینلز کو نکالنا یا ان کا اضافہ کرنا ہوگا۔ 75 انچ کے ٹی وی کے ساتھ سام سنگ نے گزشتہ سال کے 146 انچ کے ٹی وی دی وال کا مزید بڑا ورژن بھی پیش کیا جو کہ 219 انچ کا ہے۔ سام سنگ پہلے اعلان کرچکی ہے کہ 2019 میں وہ صارفین کے لیے مائیکرو ایل ای ڈی ٹی وی متعارف کرانے والی ہے تاکہ اس نئی ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھایا جاسکے جس میں پتلے پینلز کو استعمال کیا جاتا ہے۔ سام سنگ کی جانب سے مائیکرو ایل ای ڈی ڈسپلے کی فروخت کی تاریخ یا قیمت کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…