اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

3 ہزار میٹر کی بلندی پر 360 ڈگری سے دشمن کی جاسوسی ،چین نے مسلسل 40 گھنٹے پرواز کرنے والا پہلا اسٹیلتھ ڈرون متعارف کروا دیا

datetime 7  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی) چین نے 40 گھنٹے تک مسلسل پرواز کرنے والا پہلا اسٹیلتھ ڈرون متعارف کروا دیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کاسکائی ہاک نامی یہ ڈرون 3 ہزار میٹری کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے بالکل کلیئر تصویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بغیر پائلٹ کا یہ ڈرون کافی عرصے سے چین میں صیغہ راز میں رکھا جارہا تھا اور اب پہلی بار اس کی فوٹیج کو جاری کیا گیا ہے۔

اسکائی ہاک کو چینی زبان میں تیان ینگ کا نام دیا گیا ہے جو کہ سی ہاک جنرل ایوی ایشن ایکوئپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے تیار کیا ہے جسے 2012 میں چین کے سرکاری ادارے چائنا ایرواسپیس سائنس اینڈ انڈسٹری کارپوریشن نے تشکیل دیا تھا۔چینی سوشل میڈیا پر سی ہاک کی جانب سے کی گئی ایک پوسٹ کے مطابق یہ ڈرون طیارہ ریڈار کی پکڑ میں نہیں آتا اور دشمن کے اہم اہداف کو نشانہ بناسکتا ہے۔اس پوسٹ میں جاسوس طیارے کی پہلی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے ۔ ویڈیو میں زیادہ تر فوٹیج کمپیوٹر جنریٹڈ امیجنگ پر مبنی ہے مگر اس میں 10 سیکنڈ کیلئے حقیقی طیارے کا کلپ بھی شامل کیا گیاہے جس میں یہ ایک ائیرپورٹ سے اڑان بھررہا ہے۔اس ڈرون کو چین کے جدید ترین فوٹو الیکٹر ایریل پلیٹ فارم سے لیس کیا گیا ہے۔اس پلیٹ فارم میں 7 مختلف کیمرے دیئے گئے ہیں جن میں سے ایک انفراریڈ کیمرہ ہے جبکہ ایک ملٹی اسپٹیکرل کیمرہ ہے جس کی بدولت یہ 360 ڈگری پر دشمن کی جاسوسی کرسکتا ہے۔یہ طیارہ ساڑھے 7 ہزار میٹر بلندی تک پرواز کرسکتا ہے جبکہ 370 کلوگرام مواد بھی اپنے ساتھ لے جاسکتا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق مشرقی چین میں اس پروٹوٹائپ کی تیاری نومبر 2017 میں شروع ہوئی تھی اور گزشتہ سال فروری میں سی ہاک نے اعلان کیا تھا کہ ڈرون پہلی پرواز کیلئے تیار ہے۔اس وقت طیارے کو ڈیزائن کرنے والی ٹیم کے سربراہ ما ہونگ زونگ نے کہا تھا کہ سی ہاک میں استعمال کی جانیوالی 80 فیصد ٹیکنالوجی نئی ہے

جن میں سے کچھ پہلی بار دنیا کے سامنے متعارف کرائی جائیگی۔سی ہاک سے قبل چین 3 اسٹیلتھ ڈرونز متعارف کراچکا ہے جن میں سے ایک اسٹار شیڈو ہے جو کہ لڑاکا ڈرون ہے۔دوسرا شارپ سورڈ جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ 2 ٹن بم اپنے ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ تیسرا سی ایچ 805 یا رینبو 805 ہے جو کہ چینی فضائیہ کے اہلکاروں کی تربیت کیلئے ڈیزائن کیا جانیوالا ٹارگٹ ڈرون ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…