منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شاہد آفریدی 4000 ٹی ٹونٹی رنز اور300وکٹیں مکمل کرنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے

datetime 7  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھا کہ(آئی این پی)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رانڈر شاہد خان آفریدی ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 4000رنز اور300وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ 38سالہ شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرتے ہوئے

سلہٹ سکسرز کے خلاف یہ سنگ میل عبور کیا ۔ شاہد آفرید ی اب تک 283ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 18.78کی اوسط سے4021رنز سکور کرچکے ہیں جن میں ایک سنچری اور9نصف سنچریاں شامل ہیں ، مایہ ناز آل رانڈراب تک 22.14کی اوسط سے308وکٹیں بھی اپنے نام کرچکے ہیں ۔شاہد آفریدی سے قبل ویسٹ انڈیز کے ڈوین براوو اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بھی یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں ۔ یاد رہے کہ بی پی ایل میں اتوار کو کھیلے گئے پہلے میچ میں 128رنز ہدف کے تعاقب میں جانے والی کومیلا وکٹورینز کو پہلے تمیم اقبال نے 35رنز سے کچھ تقویت ملی اور پھر آخر میں شاہد آفریدی نے 25گیندوں پر 2چھکوں اور 5چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 39رنز بناکر کامیابی سے ہمکنار کردیا، انھوں نے سیکنڈ لاسٹ بال پر الوک کپالی کو بانڈری کی سیر کروا کر اپنی ٹیم کو جشن منانے کا موقع فراہم کیا، سابق آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ نے 16اور شعیب ملک نے 13رنز بنائے، محمد عرفان نے ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔اس سے قبل بال ٹیمپرنگ میں پابندی کے شکار دوسرے آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں سلہٹ سکسرز نے 8وکٹ پر 127رنز بنائے، نکولس پوران 41رنز کے ساتھ نمایاں رہے، خود ڈیوڈ وارنر نے 14رنز بنائے، مہدی حسن، محمد شاہد اور محمد سیف الدین نے دودو جب کہ شاہد آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…