لاہور(اے این این)صوبے بھر میں دھند اور سردی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 16جنوری تک بڑھا دی ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں 6 جنوری سے 16 جنوری تک بڑھائی گئی ہیں۔شدید دھند اور سردی کے باعث نجی اور سرکاری تعلیم
ی اداروں میں چھٹیاں بڑھائی جاری ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب بھر کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں بڑھانے کی خبریں گردش کر رہی تھیں لیکن گذشتہ روز وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی جانب سے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹی خبر قرار دیا گیا تاہم آج حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ سردی اور دھند کے باعث پنجاب بھر کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔