بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

امریکی معمرسائیکلسٹ سے ریکارڈ واپس لے لیا گیا

datetime 7  جنوری‬‮  2019 |

نیویارک (این این آئی)امریکا کے ماسٹرز ٹریک نیشنل چمپئن شپس میں 90 سال سے 94 سال کی عمر کے گروپ کے مقابلوں میں عالمی ریکارڈ بنانے والے 90 سالہ سائیکلسٹ کارل گروف سے مثبت ڈوپنگ ٹیسٹ کے بعد ریکارڈ واپس لے لیا گیا۔آسٹریلوی میڈیا رپورٹ کے مطابق

90 سالہ امریکی سائیکلسٹ ڈوپنگ ٹیسٹ میں ناکام رہے۔کارل گروف نے گزشتہ برس جولائی میں امریکی ماسٹرز ٹریک نیشنل چمپئن شپس میں عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔امریکی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے مطابق کارل گروف سے مثبت ڈوپنگ ٹیسٹ کے باعث ٹائٹل واپس لے لیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ معمر سائیکلسٹ کے مثبت ٹیسٹ کی وجہ ریس سے قبل ملاوٹ شدہ گوشت کھانا تھی۔اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے کہا کہ کارل گروف نے اس کے علاوہ دیگر ملاوٹ شدہ چیزیں بھی کھائیں اور خود اعتراف بھی کیا کہ انہوں نے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔رپورٹ کے مطابق اسی مقابلے میں کیے گئے یورین ٹیسٹ میں ملاوٹ شدہ گوشت کے علاوہ ممنوعہ اشیا کے استعمال کا بھی انکشاف ہوا ہے۔یاد رہے کہ 2012 میں اسپین کے سابق مشہور سائیکلسٹ البرٹو کونٹاڈور کو 2010 کے ٹوردی فرانس میں ملاوٹ شدہ اشیا کے استعمال پر 2 سالہ پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور پہلی مرتبہ ملاوٹ شدہ اشیا کے استعمال کا انکشاف ہوا تھا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…