جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

واٹس ایپ گولڈ کیا ہے اور کیا اسے اپ ڈیٹ کرنا چاہئے؟

datetime 7  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ نے کبھی واٹس ایپ گولڈ کے بارے میں سنا اور سوچا یہ کیا چیز ہے؟ بیشتر افراد کے خیال میں واٹس ایپ گولڈ اس میسجنگ اپلیکشن کا وہ ورژن ہے جو مشہور شخصیات کو دستیاب ہوتا ہے۔ پہلے تو یہ جان لیں کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں بلکہ یہ ایک وائرس ہے جو صارفین کے اکاﺅنٹس کو ہیک کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ درحقیقت اس وقت ایک پیغام

دنیا بھر میں واٹس ایپ میں پھیل رہا ہے جس میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ایک ویڈیو مارٹینلی کل سامنے آئے گی جو آپ کو فون کو ہیک کرلے گی۔ پیغام میں لکھا ہوتا ہے ‘وہ تمام افراد جو واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں، اس میسج کو آگے پھیلائیں کہ ایک آئی ماہر نے خبردار کیا ہے کہ واٹس ایپ میں کل ایک ویڈیو مارٹینلی سامنے آرہی ہے، اسے کبھی اوپن نہ کریں، یہ فون کو ہیک کرلے گی اور پھر کنٹرول حاصل کرنا مشکل ہوگا’۔ اس میں مزید لکھا ہے ‘اگر آپ کو یہ میسج ملے کہ واٹس ایپ کو واٹس ایپ گولڈ سے اپ ڈیٹ کرلیں تو کبھی کلک نہ کریں، یہ وائرس بہت خطرناک ہے، اس سے سب کو آگاہ کریں’۔ اس میسج کے پہلے حصے میں ویڈیو کے بارے میں بتایا گیا ہے جبکہ دوسرے حصے میں واٹس ایپ گولڈ فراڈ میسج کی بات کی گئی ہے۔ 2016 سے واٹس ایپ گولڈ میسج کے مختلف ورژن گردش کررہے ہیں۔ 2016 میں متعدد صارفین نے واٹس ایپ کے لمیٹڈ ایڈیشن کا دعوت نامہ ملنے کا دعویٰ کیا تھا جس میں سو تصاویر بیک وقت بھیجنے، ویڈیو چیٹ اور میسجز ڈیلیٹ کرنے جیسے آپشن دینے کے وعدے کیے گئے، اس کے لیے ایک لنک پر کلک کرنا ہوتا تھا جو کہ صارفین کو ایسی ویب سائٹ کی جانب لے جاتا جو کہ ہیکرز نے تیار کی ہوئی تھی۔ اگر آپ کو یہ میسج ملے تو کبھی اپ گریڈ والے لنک پر کلک نہ کریں بلکہ میسج کو فوراً ڈیلیٹ کردیں۔ یاد رکھیں کہ واٹس ایپ کا ایک ہی ورژن ہے جو آپ کے فون میں پہلے سے ہی موجود ہے اور اس میں اپ ڈیٹس خودکار طور پر ہوجاتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…