ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

’’ ثابت کروں گا کہ یہ لوگ این آر او کے متلاشی ہیں‘‘ شیخ رشید نے شہباز شریف کو مناظرے کا چیلنج دیدیا

datetime 6  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے شہباز شریف کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ساتھ مناظرہ کریں ثابت کروں گا کہ یہ لوگ این آر او کے متلاشی ہیں، شریف خاندان کی اولادیں دنیا کے مہنگے ترین علاقوں میں رہتی ہیں ، یہ چوری بھی کریں اور اپوزیشن لیڈر بھی بنیں ان کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کا اسپیکر کافیصلہ ہے اس معاملے میں میں ؂ کچھ نہیں کہتا ۔ وہ اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو ریمانڈ کے

وقت چیئرمین پی اے سی بنانا درست نہیں ،نیا پاکستان یہ ہے کہ قلندر باہر پھریں، قانون کے تحت چورجیلوں کے اندر جائیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کاحقیقی دوست ہوں،دوست وہ ہے جو صحیح مشورہ دے، سگار کی طرح این آر او کی بھی پانچ قسمیں ہیں۔اپوزیشن نے پہلی سیڑھی پر قدم رکھا ہے، یہ وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں،شہباز شریف کو چیلنج کرتاہوں ، یہ میڈیا کے سامنے مجھ سے مناظرہ کرلیں۔ ثابت کرونگاشہباز شریف این آراو کے متلاشی ہیں،اور اس پربھرپورکام ہورہاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…