پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

ڈیل ہونے باتوں کو رد نہیں کیا جاسکتا کیونکہ نواز شریف ۔۔۔! عارف نظامی نے بڑا دعویٰ کردیا، حیرت انگیز انکشافات

datetime 6  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جے آئی ٹی کو جس طرح میڈیا پر لیک کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کو نظر آرہا ہے کہ اس وقت یک طرفہ احتساب ہو رہا ہے۔اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی اپنی نیب زدہ لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس حکومت نے ریکارڈ قرضے لیے ہیں آج تک کسی حکومت نے اتنے قرضے نہیں لیے۔

ہمارے لیے میڈیا ٹرائل یا یہ الزامات کوئی نئی نات نہیں۔مولانا فضل الرحمان کے ساتھ زرداری کی ملاقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی گرینڈ الائنس کی کوئی بات نہیں ہورہی اور نہ ہی کوئی گرینڈ الائنس بننے جارہا ہے۔ زرداری سے مولانا کی ملاقات معمول کی ملاقات تھی۔تجزیہ نگار عارف نظامی نے کہا کہ حکومت کی حکمت عملی غلط تھی۔ جے آئی ٹی کی ضرورت نہیں تھی اور جے آئی ٹی کی وجہ سے اس کیس کو سیاسی رنگ ملا۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے زرداری سے ملاقات کرنے کی جانب توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں دونوں جماعتیں نزدیک ضرور آچکی ہیں کیونکہ اس وقت ان کے لیے الگ الگ سیاست کرنا ممکن نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیل ہونے باتوں کو رد نہیں کیا جاسکتا کیونکہ نواز شریف کے خلاف جس طرح کے فیصلے آرہے ہیں اس کے بعد انہیں وہیں سے ریلیف ملے گا جہاں سے انہیں مشکلات میں ڈالا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب نیب اور حکومت کا موقف ایک ہوگا تو پھر کیا ہوگا۔ماہر قانون شاہ خاور نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کچھ نہیں کررہی، زرادری کا کیس آج کا نہیں 2015 کا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی خود بھی حکومت میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی سامنے آنے کے بعد شہزاد اکبر اور ان کے ساتھی نے اس پر پریس کانفرنس کی اور لوگوں کو سزا بھی دے دی جس پر سپریم کورٹ نے بہت سخت ایکشن لیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مقدمات میں موجودہ حکومت کا کوئی قصور نہیں ہے لیکن حکومت کی غلطیوں کی وجہ سے عوام میں یہ تاثر بن رہا ہے کہ سب کچھ موجودہ حکومت کررہی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ ہمارے سیاسی بیانیے کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم احتساب کے خلاف سیاسی سطح پر کھڑے ہیں اور اداروں کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔ یہ حکومت اداروں کا احترام بھی کرے گی اور انہیں سپورٹ بھی کرے گی تاکہ ادارے کام کرسکیں۔مولانافضل الرحمان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست کی کوئی اہمیت نہیں۔ اس وقت پیپلز پارٹی اچھا کردار ادا کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سب اپنا اپنا کام کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذاکرات کی اندرونی کہانی


پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…