جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین کا اہم سنگ میل، چاند کے تاریک حصے پر اترنے والا پہلا خلائی مشن

datetime 5  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کا خلائی جہاز ’ چینگ 4 ‘ چاند کے ’ تاریک حصے ‘ یعنی عقبی حصے پر کامیابی سے اترنے والا پہلا خلائی مشن بن گیا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق چین کے ریاستی میڈیا نے بتایا کہ بیجنگ کے مقاقی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 26 منٹ اور عالمی معیاری وقت کے مطابق رات کے ڈھائی بجے چینگ 4 قطب جنوبی آئیٹکن بیس پر کامیابی سے اترا۔

چاند کے تاریک حصے میں چینی مشن کی کامیاب لینڈنگ کو خلائی کھوج میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جارہا ہے۔  یہ خلائی مشن چاند کے اس علاقے کی ارضیاتی ساخت کو جانچنے کے آلات سے لیس ہے، اس کے ساتھ ساتھ اس علاقے کے حیاتیاتی تجربے بھی کیے جائیں گے۔ چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے چینگ 4 کی لینڈنگ کو ‘خلابازی کی تاریخ کا اہم قدم’ قرار دیا ہے۔ امریکا ، سوویت یونین کے علاوہ حال ہی میں چین نے مختلف خلائی جہاز چاند کے زمینی رخ کی طرف بھیجے تھے لیکن یہ جہاز چاند کے عقبی رخ پر پہنچنے والا پہلا جہاز ہے۔ چاند کے اس تاریک حصے کی ساخت زمینی رخ کے حصے سے مختلف ہے اور اسے تاریک اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس سے قبل چاند کے اس حصے تک کوئی خلائی جہاز نہیں گیا تھا۔ چین کی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ چینی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 26 منٹ پر چینگ 4 کی لینڈنگ نے ’ چاند پر انسانی کھوج کے نئے باب کا آغاز کیا ‘۔ چینگ 4 کی جانب سے چاند کے تاریک حصے کی تصاویر بھی بھیجی گئی تھیں۔ خیال رہے کہ چین کےصدر شی جن پنگ نے 2013 میں چین کے سربراہ بننے کے بعد کہا تھا کہ ’ خلا کا خواب چین کو طاقت ور بنانے کے خواب کا حصہ ہے‘۔ چین کی یہ کامیابی خلا کے میدان میں امریکا، روس اور یورپ کے مقابلے پر آنے کے مقصد اور چین کی علاقائی اور عالمی طاقت کو مزید مستحکم کرنے میں اہم ہے۔ چینی میڈیا اور حکام نے 8 دسمبر کو چینگ 4 کے لانچ کو 2018 کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا تھا۔ نانجنگ اسکول آف ایسٹرانومی اینڈ اسپیس سائنس کے پروفیسر ہاؤ سی ین نے کہا کہ ’ مجموعی طور پر چین کی خلائی ٹیکنالوجی آج بھی مغرب سے پیچھے لیکن چاند کے تاریک حصے پر پہنچ کر چین ان سے آگے نکل گیا ہے‘َ ان کا کہنا تھا کہ چین کی نظر میں

مریخ، مشتری اور سیارچے بھی ، اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری قوم مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔ خیال رہے کہ اب تک صرف امریکا نے ایک شخص کو چاند پر بھیجا ہے تاہم اب چین بھی اپنے عملے کو خلا میں بھیجنے پر غور کررہا ہے۔ چین آئندہ سال چینگ ای 5 کو چاند پر بھیجنے کا منصوبہ بنارہا ہے جو زمیں پر چاند سے متعلق

نمونے بھی ساتھ لائے گا۔ مشن کے ترجمان نے چین کی زنہوا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ’ چاند کا تاریک حصہ ایک نایاب جگہ ہے جو زمین سے ریڈیو سگنلز کی مداخلت سے آزاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ یہ تحقیق ریڈیو ایسٹرانومی میں لو فریکوینسی آبزرویشن کے درمیان خلا کو پُر کرنے میں مدد دے گی اور ستاروں کے ارتقا کی تحقیق میں اہم معلومات بھی فراہم کرے گی‘۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…