جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کرینہ کپور فلموں میں آنے سے قبل کئی دیگر اداکاراؤں کی طرح بھاری بھر کم تھیں

datetime 5  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ فلموں میں ہیرو اور ہیروئن کی عمر میں فرق کوئی نئی بات نہیں اور اس معاملے پر بہت بحث بھی ہوچکی۔بعض اداکارائیں متعدد بار اس معاملے پر بات کر چکی ہیں کہ اداکاراؤں کو شادی کے بعد یا پھر 40 سال کے بعد ہیروئن کا کردار نہیں دیا جاتا۔

یہ بات بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ سلمان خان جسے 53 سالہ اداکار یا پھر اکشے کمار جیسے 51 سالہ اداکار آج بھی خود سے 20 سے 25 سال کم عمر اداکاراؤں کے ہیروز بنتے ہیں۔ایسا ہی کچھ 53 سالہ سلمان خان نے بھی کیا اورانہوں نے 1994 میں معصوم بچی کی حیثیت سے ملنے والی کرینہ کپور کے ساتھ 2005 میں فلم ’کیوں کہ‘ میں رومانوی ہیرو کا کردار ادا کیا۔سلمان خان اور کرینہ کپور کی عمر میں اگرچہ 15 سال کا فرق ہے، تاہم کرینہ کپور دبنگ ہیرو سے اسکرین پر رومانس کرنے سے قبل ان سے ایک معصوم بچی کی حیثیت میں فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے شوٹنگ کے دوران ملاقات کر چکی تھیں۔حال ہی میں کرینہ کپور کے بچپن کی تصاویر انڈیا ٹوڈے نے شائع کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئیں۔ ان تصاویر میں کرینہ کپور کو معصوم بچی کے انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔تصاویر کو دیکھ کر اندازا ہوتا ہے کہ کرینہ کپور فلموں میں آنے سے قبل کئی دیگر اداکاراؤں کی طرح بھاری بھر کم تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…