جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

زحل کے گرد موجود حسین حلقے زیادہ عرصہ نہیں رہیں گے

datetime 2  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے نظامِ شمسی کے سیارہ زحل کو اس کے گرد موجود خوبصورت چھلے اسے منفرد بناتے ہیں، لیکن ہم یہ نظارہ زیادہ عرصے تک دیکھ کرمحظوظ نہیں ہوسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا نے انکشاف کیا ہے کہ زحل کے گرد موجود چھلے آہستہ آہستہ تحلیل ہورہے ہیں اورآئندہ دس کروڑ سال میں یہ مکمل طور پر غائب ہوجائیں گے۔

جی ہاں ! آپ نے صحیح پڑھا ، اس سارے عمل میں دس کروڑ سال کا عرصہ لگے گا ، ہمارے سننے میں یہ عرصہ شاید زیادہ ہو لیکن زحل جس کی کل عمر چار ارب سال سے زائد ہے ، اس کے لیے یہ کچھ زیادہ عرصہ نہیں ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یہ انکشاف رواں سال زحل کی سطح پر اپنا 13 سالہ طویل سفر ختم کرنے والے خلائی جہاز’کیسینی‘ سے موصول ہونے والے ڈیٹا پر تحقیق کے نتیجے میں سامنے آیا ہے۔ اس تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ گیس سے بنے اس سیارے کے گرد موجود یہ خوبصورت حلقے جو کہ بنیادی طور پر منجمد برف سے بنے ہوئے ہیں، سیارے کی کشش ِ ثقل کا شکار ہورہا ہے اور زحل کی سطح پر اس حلقے سے ہونے والی بارش کا پانی جمع ہورہا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق زحل کی کشش ثقل اپنے حلقے سے اتنا پانی کشید کررہی ہے کہ جس مقدار سے آدھے گھنٹے میں ایک بڑا سوئمنگ پول بھرجائے۔ یہ اندازہ تحقیق کے سربراہ جیمز او ڈونوغ نے لگایا ہے۔ خیال رہے کہ ماہرین کا ماننا تھا کہ زحل کے حلقے اس کےساتھ ہی وجود میں آئے تھے لیکن اب نئی تحقیق کے بعد وہ یقین کرنے لگے ہیں یہ حلقے عارضی مدت کے لیے تھے اور اب رفتہ رفتہ یہ ختم ہوجائیں گے۔ اگر آپ نے زحل کے حلقوں کا دوربین سے ابھی تک مشاہدہ نہیں کیا ہے تو جلدی سے کسی خلائی مرکز تشریف لے جائیں، جہاں سے ان حلقوں کا نظارہ ممکن ہو، اس سے قبل کہ وہ ختم ہوجائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…