جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پیمرا قوانین اور کوڈ آف کنڈکٹ کی مسلسل خلاف ورزی پرنجی ٹی وی کے پروگرام پر 30دن کی پابندی عائدکردی گئی

datetime 31  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے” نیو ٹی وی” پر نشر ہونے والے اوریا مقبول جان کے پروگرام “حرفِ راز”پر پیمرا (ترمیمی) ایکٹ 2007 اور 2018کی سیکشن 20، پیمرا رولز2009کی شق15(1)، پیمرا الیکٹرانک میڈیا(پروگرام و اشتہارات)

ضابطہ اخلاق 2015 ؁ء ، دستورِ پاکستان کے آرٹیکل 5، انسدادِ دہشتگردی ایکٹ 1997کی سیکشن 11-W اور بلوچستان ہائیکورٹ رٹ پٹیشن نمبر 227/2013مؤرخہ 2فروری 2013 ؁ء کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر 30دن کیلئے پابندی عائدکر دی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق یکم جنوری تا 30جنوری 2019 ؁ء تک ہو گا۔یہ پابندی نیو ٹی وی کے مؤرخہ 4دسمبر2018 ؁ء کو رات گیارہ بج کر 5منٹ پر نشر ہونے والے پروگرام “حرفِ راز” میں میزبان اوریامقبول جان اور جمیل فاروقی کے لائیو کال پر تحریکِ طالبان افغانستان کے ترجمان کے گورنمنٹ آف پاکستان کی فارن پالیسی اور نیشنل سکیورٹی معاملات کے حوالے سے لئے گئے انٹرویو پر مؤرخہ 7دسمبر2018 ؁ء کو بھیجے گئے اظہارِ وجوہ کے نوٹس اور مذکورہ پروگرام مؤرخہ 11اور 12دسمبر 2018 ؁ء میں اوریا مقبول جان کی طرف سے “پشتون” قوم کے خلاف توہین آمیز ریمارکس نشر کرنے پر 12دسمبر 2018 ؁ء کو بھیجے گئے کے اظہارِوجوہ کے نوٹس کی روشنی میں عائد کی گئی ہے ۔ اتھارٹی کے احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں چینل کے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے جس کے تحت چینل کا لائسنس معطل یا منسوخ کیا جا سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…