جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

2018ء میں مجموعی طور پر 74ریفرنس احتساب عدالت میں دائر ،کتنے ملزمان گرفتار ہوئے؟‘نیب لاہور کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

datetime 31  دسمبر‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق 2018ء میں کرپٹ عناصر سے 4 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی ۔ترجمان نیب لاہور کے مطابق 2018ء کے دوران نیب لاہور کو ریکارڈ 10098 شکایات موصول ہوئیں، 9207شکایات کو نمٹایا جا چکا ہے،312 شکایات کی ویریفکیشن جاری کی گئیں جن میں سے 253 کو نمٹا دیا گیا ہے۔2018ء کے دوران 207 انکوائریاں شروع کی گئیں

جبکہ 107 انکوائریوں کو نمٹایاجا چکاہے،36 انکوائریوں کو انویسٹی گیشن کے مراحل میں داخل کیا گیا، تاہم بیک لاگ کو عبور کرتے ہوئے 44 انویسٹی گیشنز کو منطقی انجام تک پہنچایا جاچکا ہے۔ترجمان کے مطابق 2018ء میں کرپٹ عناصر سے 4 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی،2ارب 22کروڑ فیروز پور سوسائٹی کیس جبکہ ماڈل ہاؤسنگ کیس میں 63کروڑ کی ریکوری ہوئی ۔نیب لاہور کی جانب سے سال 2018ء میں 3000 متاثرین میں 1ارب 28کروڑ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ترجمان کے مطابق نیب لاہور نے مجموعی طور پر 74 ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کیے،ایون فیلڈ ریفرنس، آشیانہ اقبال ریفرنس ،اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ،صاف پانی کمپنی، لاہور پارکنگ کمپنی، پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی ریفرنسز اور سابق چیئرمین ای ٹی پی بی آصف ہاشمی کیخلاف ریفرنس بھی شامل ہیں ۔ کرپشن کیسز میں 215 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جن میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق، ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق، سابق ایم پی اے حافظ نعمان ،سابق سینیٹر ملزم عمار گلزار، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعظم ملزم فواد حسن فواد، ملزم احد چیمہ اور ایس ایس پی رائے اعجاز شامل ہیں ۔ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے کہا کہ کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر قائم ہیں،تمام کیسز میں صرف اور صرف ’’فیس نہیں کیس‘‘کو دیکھا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…