لاہور( این این آئی )محکمہ داخلہ پنجاب نے1لاکھ سے زائداسلحہ لائسنس معطل کرنے کانوٹی فکیشن جاری کردیا، اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈکرانے کیلئے 31دسمبر تک مہلت دی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے1لاکھ سے زائداسلحہ لائسنس معطل کرنیکانوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈنہ کرانے پرمعطل کئے گئے ۔قبل ازیں محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں
ایسے تمام افراد جن کے پاس کسی بھی قسم کا اسلحہ موجود تھااور ان کا لائسنس بنا ہوا ہے کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائز کروائیں تاکہ ناجائز اسلحہ کی روک تھام کی جا سکے۔31 دسمبر 2018 تک مینوئل آرمز لائسنس رجسٹرڈ نہ کرانے کی صورت میں اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے ،اس پر درج اسلحہ ضبط کرنے اور ایسے لائسنس ہولڈرز کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی تنبیہ کی گئی تھی۔