کراچی(آن لائن)سندھ رینجرز نے کراچی آپریشن سے متعلق 5 سالہ کاکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے ستمبر 2013 سے ستمبر 2018 تک کراچی آپریشن کی 5 سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق 5 سال کے دوران 15 ہزار آٹھ 38آپریشنز کیے گئے آپریشنز کے دوران 11 ہزار چھ سو 19 افراد کی گرفتاریاں عمل میں آئیں۔جن میں دو ہزار دو سو 10 دہشت گرد، 18 سو 81ٹارگٹ کلرز، 8سو 52 بھتہ خور
اور اغوا برائے تاوان کے دو سو 27 شامل ہیں۔آپریشنز کے دوران 169 مغویوں کو بازیاب کرایا گیاجبکہ اس دوران 13 ہزار دو سو 24 ہتھیار بھی برآمد کیے گئے۔اس کے علاوہ مختلف ہتھیاروں کے 8 لاکھ 6 ہزار 83 کارتوس بھی برآمد ہوئے۔ برآمد شدہ ایمونیشن میں دو ہزار 107 دستی بم، 28 آئی ای ڈیز، نو سو 18 کلو دھماکا خیز مواد، 16 خودکش جیکٹس، ایک سو 16 آوان بم اور 46 آر پی جی راکٹ بھی برآمد کئے گئے ۔