ڈونگی (آن لائن )یو نیورسٹی آف کوٹلی کے طلباء کا اعزاز، ڈرون تیار کر لیا ۔صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کے دورہ کوٹلی یونیورسٹی کے دوران ڈرون کے اُڑانے کا کامیاب تجربہ کر کے کا میابیوں کے جھنڈے گاڑ دیے۔شاندار کامیابی پر صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے طلباء اور پوری ٹیم کی تخلیقی صلاحیت کو سراہا اور مبارک باد پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق یو ینورسٹی آ ف کوٹلی میں سی ایس اینڈ آ ئی ٹی کے پروفیسر یاسر شبیر کی زیر سرپرستی فائنل ایئر کے طالب علم راشد لطیف نے ڈرون بنا کر نمایاں کردار ادا کیا۔پر وفیسر محمد یاسر شبیر نے صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کو ڈرون بنانے کے بارے میں مکمل تفصیلات کی بریفنگ بھی دی ۔اس موقع پر یونیورسٹی آ ف کوٹلی کے سربراہان کے علاوہ سول یڈمنسٹریشن کوٹلی بھی موجود تھی۔اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کی موجودگی میں یونیورسٹی گراونڈ میں ڈرون کے اُڑانے کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا جس کو صدر ریاست نے سراہتے ہوئے کہا کہ ڈرون بنانا معمولی بات نہیں یہ اساتذہ کی شبانہ روز محنت کا ثمر اور طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اللہ تعالیٰ نے نو جوانوں کے ہاتھوں میں بے شمار تخلیقی صلاحیتیں دے رکھی ہیں ۔پوری ٹیم کی اس لازوال محنت کو خراج تحسین اور مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔دریں اثناء پرنسپل محمد صادق ،ماسٹر عبد الرزاق بھٹی،محمد معروف ، اخلاق فاضل بھٹی ،زاہد سلطانی ،اظہر عطاری و دیگر نے یو نیورسٹی آ ف کو ٹلی سی ایس اینڈ آ ئی ٹی کے پروفیسر محمد یاسر شبیر اور فائنل ایئر کے طالب علم راشد لطیف کو ڈرون تیار کرنے اور کامیاب تجربہ کرنے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے۔