پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

واٹس ایپ کا پکچر ان پکچر فیچر دنیا بھر میں متعارف

datetime 27  دسمبر‬‮  2018

کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے اپنے وعدے کے مطابق اینڈائیڈ صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی معروف مسیجنگ ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں، رواں برس اکتوبر کے آخر تک جمع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق پیغام رسانی کے ایپ استعمال

کرنے والے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی۔ کمپنی کی جانب سے صارفین کو سہولیات دینے اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں۔ واٹس ایپ نے دو ماہ قبل ایک نئے فیچر ’پکچر ان پکچر موڈ‘ کی آزمائش شروع کی تھی جسے اب دنیا بھر میں تمام صارفین کے لیے متعارف کرادیا گیا۔ پی آئی پی کی مدد سے صارفین اب دوستوں کی طرف سے بھیجی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر ڈاؤن لوڈ کیے بغیر دیکھ سکتے ہیں یعنی انہیں سب کچھ ویسے ہی نظر آئے گا اور پھر وہ اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔ اس فیچر کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام کے لنک سے بھیجی جانے والی ویڈیوز یا تصویر بھی ڈاؤن لوڈ کیے بغیر واضح نظر آئیں گی۔ علاوہ ازیں واٹس ایپ کی جانب سے گروپ کالنگ فیچر بھی متعارف کرایا گیا جس کو استعمال کرتے ہوئے بیک وقت چار دوست ایک ساتھ بات کرسکتے ہیں، ویڈیو یا آڈیو کال کرنے سے پہلے مطلوبہ دوستوں کے نمبروں کا انتخاب کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…