جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

آپ مانیں یا نہ مانیں مگر 48گھنٹوں میں پورا مکان تیار لیکن کہاں ؟دیکھ کر آپ کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئیگا

datetime 26  دسمبر‬‮  2018 |

ریاض(اے این این )سعودی عرب میں رئیل اسٹیٹ کے میدان میں انقلاب کے بعد تعمیراتی شعبے میں بھی انقلابی پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ سعودی عرب میں جدید تعمیراتی ٹیکنالوجی کے استعمال کے نتیجے میں غیرمتوقع طورپر کم وقت میں کوئی عمارت تعمیر کی جاسکتی ہے۔ حال ہی میں (Modular Concrete) نامی ٹیکنالوجی کی مدد سے صرف 48 گھنٹوں کے دوران ایک مکان مکمل طورپر تعمیر کرلیا گیا۔

انتہائی کم وقت میں مکان کی تعمیر کا یہ کارنامہ ‘بلڈنگ ٹیکنالوجی اینڈ موٹی ویشن انی شی ایٹیو’ کی جانب سے انجام دیا گیا ہے۔ یہ اقدام ملک میں اعلی معیار کی تیز رفتار تعمیرات کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں کے وسائل اور قیمتی وقت کا تحفظ کرنا ہے اور ساتھ ہی ساتھ مملکت میں ہاؤسنگ کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پرانحصار کرتے ہوئے روایتی تعمیراتی طریقوں سے جان چھڑانا ہے۔اڑتالیس گھنٹے میں مکان کی تعمیر کا کام’ کاٹیرا’ نامی ایک تعمیراتی فرام کی جانب سے کیا گیا۔ اتوار کے روز اس مکان پرکام شروع کیاگیا اور منگل کو اسے مکمل کرلیا گیا۔ مکمل کی انتہائی کم وقت میں تعمیر کے بعد سعودی عرب کی اہم شخصیات نے اس کا وزٹ بھی کیا۔ گذشتہ روز سعودی عرب کے ہاؤسنگ کے وزیر ماجد الحقیل، توانائی اور معدنی وسائل کے نائب وزیر انجینئر عبدالعزیز العبد الکریم، مقامی پیداواری کمیٹی اور اسپیشل سیکٹر کے چیئرمین فہد السکیت نے بھی مکان کا معائنہ کیا۔اس موقع پر تعمیراتی شعبے کے ماہرین نے اڑتالیس گھنٹے کے دوران تعمیر ہونے والے مکان کے بارے میں اعلی حکام کو بریفنگ دی۔حکام نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مکان کی تعمیر کو تعمیراتی شعبے میں انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے اس میں خدمات انجام دینے والوں کی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ہاؤسنگ کے وزیر ماجد الحقیل نے کہا غیر روایتی تعمیراتی طریقوں کا استعمال ملک میں تعمیراتی میدان میں ایک نئے انقلاب پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نہ صرف تیز رفتار تعمیرات ممکن ہوئی ہیں بلکہ روایتی انداز میں بنائی جانے والی تعمیرات کی نسبت زیادہ دیر پا اور اعلی معیار کی ہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…