بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں ’روبوٹ‘ سرکاری ملازم تعینات

datetime 25  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)  سعودی عرب بھی مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی کو سرکاری شعبے میں استعمال کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی جنرل فاؤنڈیشن برائے ٹیکنیکل اور پیشہ وارانہ تربیت کے شعبے میں پہلا روبوٹ تعینات کیا گیا ہے، گزشتہ روز روبوٹ کو اس کی ذمہ داری سونپے جانے کے ساتھ اس کا ملازمت کارڈ بھی جاری کردیا گیا۔

روبوٹ کو سرکاری ادارے میں ملازم مقرر کیے جانے کی تقریب کے موقع پر سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر احمد العیسی اور ٹیکنیکل فاؤنڈیشن کے گورنر ڈاکٹر احمد الفہد اور بورڈ کے دیگر ارکان موجود تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق سرکاری ملازم روبوٹ کا نام ’تیکنی‘ رکھا گیا ہے۔ روبوٹ ای میل کے ذریعے ایجنٹوں کی خدمات انجام دینے کے ساتھ نمائش کے موقع پر زائرین کو پیغامات پہنچانے اور فاؤنڈیشن کو ٹیکنیکل اور پیشہ وارانہ امور سے متعلق سرگرمیوں میں مدد کرے گا۔ خیال رہے کہ صوفیا نامی روبوٹ سوئس ماہرین نے تیار کیا ہے، ماضی کی مشہور ہالی ووڈ اداکارہ آڈرے ہپ برن سے مماثلت رکھنے والی صوفیا نامی یہ روبوٹ انسانوں کی گفتگو پر تاثرات ظاہر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ایوان شاہی کے مشیر سعودی القحطانی نے صوفیا نامی رپورٹ کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پہلا روبوٹ ہے جسے سعودی شہریت اور پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے۔ شہریت پانے کے بعد روبوٹ صوفیا کا انٹرویو بھی کیا گیا تھا، جس میں میزبان نے سوالات کیے جس کے روبوٹ نے اپنی ذہانت کے مطابق جواب دیئے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…