جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

ہیواوے کے نئے فلیگ شپ فونز کیسے ہوں گے؟

datetime 24  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہیواوے نے پی 20 پرو کی شکل میں دنیا کا پہلا 3 بیک کیمروں والا اسمارٹ فون متعارف کرایا تھا اور اب یہ کمپنی جلد اس کا اپ ڈیٹ ورژن پیش کرنے والی ہے۔ ہیواوے پی 30 اور پی 30 پرو میں یہ کمپنی پوری توجہ کیمرہ سسٹمز پر مرکوز کررہی ہے۔

اور اسے مارکیٹ میں دستیاب سب سے بہترین ڈیوائسز بنانا چاہتی ہے۔ اسمارٹ فونز تفصیلات لیک کرنے والے ٹوئٹر صارف ایون بلاس کے مطابق ہیواوے پی 30 میں ٹرپل لینس رئیر کیمرہ دیا جائے گا جن میں سے ایک 40 میگا پکسل کا ہوگا جبکہ حیران کن 5x لوس لیس آپٹیکل زوم کا فیچر بھی ہوگا۔ فرنٹ پر 24 میگا پکسل کیمرہ موجود ہوگا۔ دوسری جانب پی 30 پرو ممکنہ طور پر 4 بیک کیمروں سے لیس ہوگا جو کہ 10x لوس لیس آپٹیکل زوم کے ساتھ پہلے سے بہتر تھری ڈی سنسر بھی دیا جائے گا، تاکہ فاصلے کا تعین اور فوکس ایفیکٹس بناسکے۔ اس فون کے مختلف کانسیپٹ ڈیزائن سامنے آچکے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ نوچ کی جگہ اس بار ٹیر ڈراپ نوچ دیا جائے گا۔ ہیواوے پی 20 اور پی 20 پرو مارچ 2018 میں متعارف کرائے گئے تھے تو امکان ہے کہ نئے فونز بھی اگلے سال مارچ میں ہی سامنے آئیں گے۔ پی 20 پرو کے 3 میں سے ایک کیمرہ 40 میگا پکسل کے آر جی بی سنسر کے ساتھ ہے جبکہ ایک 20 میگا پکسل مونوکروم سنسر اور تیسرا 8 میگا پکسل سنسر سے لیس تھا، جس میں ٹیلی فوٹو لینس اور 3x آپٹیکل زوم (5x ہائیبرڈ زوم) دیا گیا ہے خیال رہے کہ ہیواوے نے اکتوبر میں پی 202 سیریز سے بھی زیادہ طاقتور میٹ 20 اور میٹ 20 پرو متعارف کرائے تھے تو اسے اب ان فونز سے بھی بہتر ڈیوائسز کو متعارف کرانے کے چیلنج کا بھی سامنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…