لاہور( این این آئی)قومی ائیر لائن نے برطانیہ اور یورپ جانے والی پروازوں میں بزنس کلاس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، 15جنوری سے پروازوں کی بکنگ اکانومی پلس پر کی جائے گی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پی آئی اے میں اصلاحاتی مہم جاری ہے اوراسی تناظر میں قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے ادارے کو خسارے سے نکالنے کے لیے دیگر منصوبوں پر کام شروع کردیا ہے ۔اس سلسلہ میں مانچسٹر، برمنگھم، کوپن ہیگن،
بارسلونا، میلان اور پیرس جانے والی پروازوں میں بزنس کلاس ختم کردی جائے گی اور 15جنوری سے اس کی جگہ تمام سیٹوں پر اکنامی پلس کردیا جائے گا اور اسی کے تحت بکنگ کی جائے گی۔بزنس کلاس ختم کر کے اکانومی پلس کرنے سے مسافروں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ ریونیو میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔برطانیہ اور یورپ جانے والی پروازوں کے کرائے میں 30 فیصد کمی بھی کی جائے گی۔