بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فیس بک واٹس ایپ کے لیے ڈیجیٹل کرنسی تیار کرنے میں مصروف

datetime 22  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے رواں سال کے شروع میں کرپٹو کرنسی اشتہارات پر پابندی عائد کی تھی مگر یہ سوشل نیٹ ورک خود ڈیجیٹل کرنسی استعمال کرنے کے لیے تیار نظر آتا ہے۔ بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک کی جانب سے ایک ڈیجیٹل کرنسی تیار کی جارہی ہے جو کہ واٹس ایپ صارفین رقوم کی منتقلی کے لیے استعمال کرسکیں گے۔ اس کرینسی کو اسٹیبل کوائن کا نام دیا جارہا ہے۔

اور اسے امریکی ڈالر سے منسلک کیا جائے گا جو اسے بٹ کوائن جیسی دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں زیادہ مستحکم بنانے میں مدد دے گا۔ واٹس ایپ کے ذریعے آن لائن رقوم کی ترسیل اب ممکن رپورٹ کے مطابق یہ کرنسی سب سے پہلے بھارت میں متعارف کرائی جاسکتی ہے جہاں واٹس ایپ کا منی ٹرانسفر فیچر کا ٹیسٹ کافی عرصے سے چل رہا ہے۔ واٹس ایپ کے بھارت میں 20 کروڑ سے زائد صارفین ہیں اور بھارتی شہریوں نے 2017 میں 69 ارب ڈالرز بیرون ملک سے اپنے ملک بھیجے تھے۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ فیس بک کی جانب سے اس طرح کے کسی منصوبے پر کام کیا جارہا ہو۔ اس کمپنی نے رواں سال مئی میں میسنجر ایپ کے سابق سربراہ ڈیوڈ مارکوس کو بلاک چین ڈویژن کی سربراہی دی تھی جن کی ٹیم اس طرح کے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ اس وقت یہ ٹیم اسٹیبل کوائن کی حکمت عملی اور اس کے اثاثوں پر کام کررہی ہے جو کہ کرنسی کی ویلیو کو تحفظ فراہم کریں گے۔ یہ کرنسی ممکنہ طور پر کچھ عرصے تک متعارف ہونے کا امکان نہیں مگر فیس بک نے فی الحال اس حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…