پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

3 ارب روپے کے آن لائن الیکٹرانک فراڈ میں ملوث مشتبہ شخص گرفتار ،ملک میں 17 ہزار افراد کو دھوکہ دیا،حیرت انگیزانکشافات

datetime 22  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ادارے نے 3 ارب روپے کے ’ آن لائن الیکٹرانک‘ فراڈ میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد یونس نے بتایا کہ ’ ایف آئی اے نے مشتبہ شخص غلام سرور کو گلشن اقبال سے گرفتار کیا‘۔انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار شدہ شخص فراڈ کیس کا مرکزی ملزم ہے

جس نے ملک میں 17 ہزار افراد کو دھوکا دہی کے ذریعے متاثر کیا۔محمد یونس نے بتایا کہ مشتبہ شخص نے صبح سعودی عرب کے لیے روانہ ہونا تھا۔گرفتار شدہ مشتبہ شخص نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ہرشہری سے آن لائن ویب سائٹ’ چینل ٹائمز‘ کے ذریعے 30 ہزار سے 50 لاکھ تک رقم وصول کی تھی۔چینل ٹائمز ایک جعلی ویب سائٹ ہے لیکن ملزمان نے اس کا پتہ اٹلی کا ظاہر کیا تھا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بتایا کہ مشتبہ ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چینل ٹائمز ویب سائٹ ڈومین کے استعمال سے فراڈ اسکیم کے تحت ملٹی لیول مارکیٹنگ میں ملوث تھا۔انہوں نے لوگوں سے پیسے وصول کرنے کے لیے سیکڑوں بائنری اکاؤنٹ بھی کھولے ہوئے تھے اور لوگوں کو الیکٹرانک کرنسی ( ای کرنسی ) کے ذریعے امریکی ڈالرز میں یومیہ 1.5 فیصد کی شرح سے منافع دینے کا وعدہ بھی کیا تھا۔ملزمان نے اس طریقے سے ہزاروں افراد کو دھوکا دیا اور 3 ارب روپے بٹورے۔ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ گینگ ڈیجیٹل کرنسی پرفیکٹ منی، ون لائف اور ون کوائن کی خرید و فروخت میں بھی ملوث تھا۔خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس کرنسی پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے 3 ارب روپے کے ’ آن لائن الیکٹرانک‘ فراڈ میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد یونس نے بتایا کہ ’ ایف آئی اے نے مشتبہ شخص غلام سرور کو گلشن اقبال سے گرفتار کیا‘۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…