اسلام آباد(آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو اسلام آباد میں قائم ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ آٹو میٹک ایکسچینج آف انفارمیشن نے لکی مروت سے تعلق رکھنے والے سیف اللہ برادران کو انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر ان کے اثاثے فریز کرکے ان میں سے پانچ کروڑ پچیس لاکھ روپے زبردستی نکال کر قومی خزانے میں جمع کروا دیئے ہیں۔ ایف بی آر ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے اے ای آئی سیکشن کے
ذرائع کے مطابق سیف اللہ برادران پر اس وقت بیس ارب سے زائد کا انکم ٹیکس لگا ہواہے جس کی ریکوری جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسی طرح ہزاروں بزنس مینوں، سیاست دانوں اور بیوروکریٹس کو بھی نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنا ٹیکس جمع کروا دیں ورنہ ان کی جائیدادیں بھی فریز کرکے ان سے زبردستی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔