منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مشکل حالات سے گھبرانے والے نہیں ، جھوٹی دستاویزات کے ذریعے ہمیں ڈرایا، دھمکایا نہیں جاسکتا،اب کیا کریں گے؟آصف زرداری نے بڑا اعلان کردیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ مشکل حالات سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ مشکل حالات میں وہ ہمیشہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر نکلے ہیں۔ میں موجودہ حالات کو مشکل وقت نہیں کہتا۔ مشکل وقت وہ تھا، جس کا سامنا شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے کیا تھا، جنہوں نے ضیا جیسے بدترین آمر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ان خیالات کا اظہاربلاول ہاؤس کراچی میں پیپلزپارٹی کے سینئررہنماں اورارکان اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ان کے خلاف لگائے جانے والے تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ جھوٹے دستاویزات کے ذریعے ہمیں ڈرایا، دھمکایا نہیں جاسکتا۔ ہم پر جتنا ظلم کیا جائیگا، ہم برداشت کا بھی اتنا حوصلہ رکھتے ہیں۔ ہم اِتنا برداشت کریں گے کہ ظلم کرنے والے تھک جائیں گے۔ آصف علی زرداری نے کہا 27 دسمبر کو پاکستان کی عوام ثابت کرے گی کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو ختم نہیں کیا جاسکتا اور انشااللہ پیپلز پارٹی عوام کی حمایت سے الیکشنز جیتے گی اور وفاق سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں حکومتیں بھی بنائے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا یوم شہادت بھرپور عقیدت و احترام سے منایا جائیگا اور اس موقعے پر پارٹی کی سینٹرل ایگزیکیوٹو کمیٹی کے اجلاس کے دوران پارٹی کی نئی حکمت عملی تشکیل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ون یونٹ کی جانب دھکیلنے کی سازش کی جارہی ہے۔ ایک طرف پانی اور گئس بند کردیئے گئے تو دوسری جانب صوبائی حکومت کو اس کے جائز فنڈز بھی نہیں دیئے جا رہے۔ کالاباغ ڈیم کی حمایت میں مہم بھی چلائی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کو 1973ع کا آئین دیا، جبکہ بعد میں آنے والے آمر اس متفقہ دستور کا حلیہ بگاڑتے رہے۔ ہم نے 18 ویں ترمیم کے ذریعے 1973ع کے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا۔ ہم 18 ترمیم کے معاملے پر کسی مصلحت کا شکار نہیں ہونگے۔ ہم نے ہمیشہ غیرجمہوری قوتوں کو شکست دی ہے۔ 27 دسمبر کو ملک طول و عرض سے ہر مکتبہ فکر کے لوگ گڑھی خدابخش میں جمع ہو کر سازشی عناصر کو شکست فاش سے ہمکنار کریں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…