بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

معروف موبائل کمپنی نے پاکستان میں اپنے سمارٹ فونز کیلئے موسم سرما کی خصوصی پیشکش متعارف کروا دی،قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

datetime 20  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)اپنے صارفین کو گلیکسی سمارٹ فون سیریز کی اعلیٰ معیار کی خصوصیات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرنے کے ضمن میں سام سنگ پاکستان نے حال ہی میں موسم سرما کیلئے خصوصی پیشکش متعارف کروائی ہے۔ اب صارفین گلیکسی J6 سمارٹ فون 29,999 روپے کی بجائے 27,999 روپے میں خرید سکتے ہیں  جبکہ سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 کی قیمت 164,999 روپے سے کم کر کے 134,999 روپے کر دی گئی ہے۔

پاکستان اور دنیا بھر میں جدتوں اور ٹیکنالوجی میں ممتاز برانڈز میں سے ایک سام سنگ اپنے صارفین کو کئی دہائیوں سے اعلیٰ معیار کے ٹیلی ویژن، ہوم تھیٹر سسٹمز اور موبائل فونز فراہم کر رہا ہے۔ بعد از فروخت موثر سروس کی فراہمی کے ساتھ سام سنگ مسلسل اپنے صارفین کو قابل برداشت سرمایہ کاری میں اپنی معیاری مصنوعات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ سام سنگ گلیکسی J6 میں متعدد فیچرز کے علاوہ انفی نیٹی ڈسپلے (18 5:9 تناسب سے زیادہ سے زیادہ سکرین کوریج فراہم کرتے ہوئے 5.6 انچ کی ایچ ڈی + سپر ایمولڈ سکرین)، تصویر کو خراب ہونے سے بچانے کے لئے تین سطحی فلیش ایڈجسٹمنٹ، چہرے کی شناخت اور بہترین سیکورٹی کیلئے فنگر پرنٹ سکینر، سام سنگ کلاؤڈ سٹوریج کی 15 جی بی تک مناسب سٹوریج اور 13 میگا پکسل کا ریئر کیمرہ فراہم کیا گیا ہے۔ سام سنگ گلیکسی نوٹ 9 میں 4000 mAh بیٹری کے ساتھ ایک بہترین تجربہ فراہم کیا گیا ہے۔ اس فون میں 128 جی بی کی سٹوریج فراہم کی گئی ہے جسے 512 جی بی تک توسیع دی جا سکتی ہے۔ سام سنگ کا اب تک کا سب سے بڑا انفی نیٹی ڈسپلے، بہترین کنٹرول کے لئے بلیو ٹوتھ کا حامل ایس پین اور صارفین کو رات اور دن کے اوقات میں شاندار تصاویر حاصل کرنے کے لئے ڈوئل ایپرچر کیمرہ فراہم کیا گیا ہے۔ اس پیشکش کے ذریعے سام سنگ کا مقصد اپنے مارکیٹ ٹارگٹ کے ساتھ اپنے ریلیشن شپ کو مزید بڑھانے کیلئے برانڈ کی معیاری مصنوعات سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…