جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

پاکستانی روپیہ پھر مشکل میں،روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر،یورواور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 20  دسمبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر، یورواور برطانوی پاؤنڈ کی قدر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے جمعرات کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر،یورواور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں2پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق

جمعرات کواوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خریدمیں60پیسے اور قیمت فروخت میں70پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید139.40روپے سے بڑھ کر140.00روپے اورقیمت فروخت139.70روپے سے بڑھ کر140.40روپے کی نئی بلندسطح پر پہنچ گئی۔انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں2پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.94روپے سے گھٹ کر138.92روپے اور قیمت فروخت139.04روپے سے گھٹ کر139.02روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خریدمیں75پیسے اورقیمت فروخت میں1روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خریدمیں75پیسے اور قیمت فروخت میں80پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید158.50روپے سے بڑھ کر159.25روپے اورقیمت فروخت160.00روپے سے بڑھ کر161.00روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید175.50روپے سے بڑھ کر176.25روپے اورقیمت فروخت177.20روپے سے بڑھ کر178.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمت خریدمیں استحکام

جبکہ قیمت فروخت میں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.00روپے اورقیمت فروخت37.30روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید37.90روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت38.20روپے سے بڑھ کر38.30روپے ہوگئی۔جمعرات کوچینی یوآن کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.80روپے اور قیمت فروخت20.80روپے پرمستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…