بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

’’کپتان کیلئے میدان صاف، نواز شریف کے بعد زرداری بھی نا اہل‘‘ بچ نکلنا مشکل ہو گیا، منی لانڈرنگ سکینڈل کیساتھ کون کونسے کیسز سامنے آنیوالے ہیں؟ہوشربا انکشافات ، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

datetime 20  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آصف زرداری کے خلاف پانچ کیس سامنے آنے کا امکان، حکمران جماعت پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین کے خلاف امریکہ میں مبینہ اپارٹمنٹ کے انکشاف پر نا اہلی پٹیشن دائر کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں، قانونی ماہرین نے بھی خطرناک پیش گوئی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق بے نامی اکائونٹس کے بعد پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری

ایک اور بڑی مشکل میں گرفتار ہو گئے ہیں ۔ ان کے امریکہ کے شہر نیویارک میں مبینہ اپارٹمنٹ کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ حکومت کے مطابق آصف علی زرداری نے اپنے کاغذات نامزدگی میں بیرون ملک صرف ایک پلاٹ کی نشاندہی کی تھی دبئی میں الصفا سیکنڈ کے نام سے اس پلاٹ کی مالیت 9 کروڑ 97 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے، آصف زرداری کے مطابق ان کا بیرون ملک نہ تو کوئی کاروبار ہے نہ ہی بینک اکاؤنٹ۔کاغذات نامزدگی کے مطابق آصف علی زرداری کے پاس کلفٹن کراچی اور نواب شاہ کا گھر، ڈی ایچ اے کراچی میں پلاٹ، ہزاروں ایکڑ زرعی زمین ان کے اثاثوں میں شامل ہیں۔ 6 بلٹ پروف لگژری گاڑیاں، 99 لاکھ روپے مالیت کے گھوڑے اور جانور بھی ان کی ملکیت ہیں۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ نیویارک کے مبینہ اپارٹمنٹ کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر آصف زرداری کی نا اہلی کی پٹیشن دائر کرے گی۔قانونی ماہرین نے اس حوالے سے سابق صدر کو تشویشناک خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری کے امریکی اپارٹمنٹ کا کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ ہونا ان کے لئے کئی قانونی مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل معروف صحافی و اینکر ارشد شریف نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کے نیویارک میں مبینہ اپارٹمنٹ کا انکشاف کرتے ہوئے اس حوالے سے دستاویزی ثبوت پاس ہونے کا انکشاف کیا تھا۔ واضح رہے کہ

اس سے قبل پاکستان میں طویل قید کے بعد رہائی کے بعد آصف زرداری ابو ظہبی میں اپنی اہلیہ اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور اپنے بچوں کے پاس چلے گئے تھے جہاں سے اس وقت کی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ امریکہ علاج کے سلسلے میں چلے گئے تھے اور وہیں اپنی پالتو کتوں کے ساتھ مقیم رہے۔ صحافی ارشد شریف کے مطابق نیویارک کے اپارٹمنٹ کا سیل ایگریمنٹ 2006جبکہ یہ اپارٹمنٹ آصف زرداری کے نام پر 2007میں منتقل ہوا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…