اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے اپنی ہی فوج کا بھانڈا پھوڑ دیا ،اپنے ہی فوجی جوانوں کے کمزور اور بزدل ہونے کا اعتراف کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا کہ فوجی جنگ زدہ علاقوں میں جانے سے کتراتے ہیں اور بیماری کا ڈھونگ رچا کر آرمی کوارٹرز
یا گھروں میں ہی قیام کرنے کوترجیح دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوجیوں کے اس رویے سے بھارتی فوج کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے اور فوجی جوانوں کا مورال بھی کم ہورہا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف آئے دن پاکستان کو دھمکیاں دیتے رہتے ہیں لیکن ان کے اس اعتراف سے پتہ چلتا ہے کہ بھارتی فوج کتنے پانی میں ہے۔