جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

شہباز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس،متعدد مسودہ قوانین اور ترامیم کی منظوری

datetime 20  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ےہاں پنجاب کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میںتشدد کا شکار خواتین کے تحفظ کے بل 2015کی منظوری دی گئی،اجلاس میں پنجاب مٹیرنٹی بینیفٹ آرڈیننس 1958 ءکی شق 3میں ترمیم ، سٹمپ ایکٹ 1899 اورپنجاب کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن ایکٹ میں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی، کابینہ کے اجلاس میں مرحلہ وار پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں ای سٹمپ پیپر زکے اجراءکا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں گندم خریداری مہم ، صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے لئے کئے گئے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں ای سٹمپ پیپرز کے اجراءکا فیصلہ کیا گیاہے او راس تاریخی اقدام سے حکومت کو نہ صرف اربوں روپے کا ریونیو حاصل ہوگا بلکہ جعلی اشٹام پیپرز اور دھوکہ دہی کے کاروبار کا خاتمہ ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ الیکٹرانک اشٹام پیپرز کے جدید نظام سے جعلی اشٹام پیپرز کے ذرےعے لوگوں کی اراضی پرنا جائز قبضوں کا خاتمہ ہوگااور اس انقلابی پروگرام کا اجراءجولائی 2015سے کیا جا رہاہے ۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ اراضی کی رجسٹریشن کے حوالے سے بھی ای سٹمپنگ کا پروگرام مرتب کیا جائے او راس ضمن میں جلد حتمی سفارشات پیش کی جائیں۔پنجاب حکومت کی گندم خریداری مہم کامیابی سے جاری ہے اور اب تک 29لاکھ 50ہزار میٹرک ٹن گندم کاشتکاروں سے خریدی جا چکی ہے ، کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ کاشتکاروں کے مفادات کا پہلے بھی تحفظ کیا، آئندہ بھی کریںگے ۔مڈل مین یا آڑھتی کو کسانوں کا استحصال نہیں کرنے دیا جائے گا ۔انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے خریداری مہم کے دوران پہلی مرتبہ 2لاکھ 42ہزارکاشتکاروں کی الیکٹرانک رجسٹریشن کی ہے ۔الیکٹرانک رجسٹریشن کے تحت حاصل ہونے والے ڈیٹا کا فرانزک تجزیہ کیا جائے جس کی روشنی میں آئندہ کے لئے گندم خریداری پالیسی مرتب کی جائے۔وزیراعلیٰ نے گندم خریداری مہم میں اچھی کارکردگی پر صوبائی وزیر خوراک سمیت وزرائ،چیف سیکرٹری ، سیکرٹری خوراک اور متعلقہ سیکرٹریز کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ گندم خریداری مہم میں بہترین کارکردگی دکھانے والے پہلے تین ا ضلاع کے انتظامی افسروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ خراب کارکردگی والوںکا احتساب ہوگا ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب اہم پیشرفت ہے۔پنجاب حکومت نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورے کے دوران کابینہ کمیٹی برائے امن امان روزانہ کی بنیاد پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے۔کابینہ کے اجلاس میںپیش کئے گئے پنجاب ویجلنس کمیٹی بل 2015 کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ ملک کو دہشت گردی ،انتہا ءپسندی کے سنگین چیلنج کا سامناہے اور معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر دہشت گردی کے عفریت کا مقابلہ کرناہے ۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے کمیونٹی کی شرکت کو یقینی بنانے کی غرض سے ویجلنس کمیٹیوں کی تشکیل نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ ویجلنس کمیٹیوں کا نظام دہشت گردی سے نمٹنے کے حوالے سے موثر کردار ادا کرے گا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ویجلنس کمیٹی بل کے حوالے سے تمام وزرائ، متعلقہ محکموں اور اداروں سے مکمل مشاورت کر کے حتمی سفارشات پیش کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ شادی بیاہ کی تقریبات کے ایکٹ پر پوری طرح عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی پر بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوںنے کہاکہ شادی بیاہ کی تقریبات کے حوالے سے1998ءکے قانون کا از سر نو جائزہ لیتے ہوئے ون ڈش ختم کر کے سردیوں میں سوپ او رگرمیوں میں ٹھنڈا مشروب کی تجویز پر غور کیا جائے ۔کا بینہ کے اجلاس میں پیش کئے گئے پنجاب میرج فنکشنزبل 2015 کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ اس بل کا تمام پہلوﺅں سے جائزہ لیا جائے او رایسا جامع قانون بنایا جائے جس سے غریب اور عام آدمی کو فائدہ ہو۔معاشرے میں امیر اور غریب کے درمیان تفاوت کے خاتمے کےلئے ایسے اقدامات انتہائی ضروری ہےں، پنجاب حکومت معاشرے کے کم وسیلہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے انقلابی اقدامات کررہی ہے او رشادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش ختم کرنے کی تجویز بھی اسی جانب ایک اہم قد م ہو سکتا ہے جس سے سفید پوش طبقات کو حقیقی معنوں میں فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ کابینہ اجلاس کوصوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال ، زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات اور گندم خریداری مہم 2015-16 کے حوالے سے کئے جانےوالے اقدامات بارے بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں صوبائی وزرائ، مشیران ، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس ، متعلقہ سیکرٹریز او راعلیٰ حکام نے شرکت کی



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…