بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

سی آئی اے نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اغوا کاروں کو کتنے ہزار ڈالر دیے؟ عمران خان نے عافیہ صدیقی کے گھر سے مجھے فون کیا، امریکی صحافی کا حیرت انگیز دعوی ٰ سامنے آ گیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) دفاعی امور کے ماہرصحافی اورسینئرامریکی ایڈیٹر گورڈن ڈف نے دعوی کیا ہے کہ سی آئی اے نے پاکستانی خاتون سائنس دان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اغواکاروں کو $ 55000 ادا کئے تھے۔معروف امریکی دفاعی میگزین ’’ویٹرنز ٹوڈے‘‘ میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل’’ عمران خان اور عافیہ صدیقی اور امریکہ کی خوفناک غلطی‘‘ میں تبصرہ کرتے ہوئے چیف ایڈیٹر گورڈن ڈف نے بتایا ہے کہ انہوں نے ایڈمرل سروہی کے ساتھ کیسے کام کیا تھا اور جنرل کولین پاول کو

جے سی او ایس کی جانب سے ایک خط فراہم کیا اور 2010 میں انہوں نے عمران خان کے ساتھ مل کر کام کیا تھا۔وہ اپنے آرٹیکل میں لکھتے ہیں: “ایک موقع پر خان نے صدیقی کے والدین کے گھر سے مجھے فون کیا، اس گفتگو کے کچھ حصے کو میں نے ریکارڈ کرکے یوٹیوب پر ڈال (upload) دیاجسے بعد ازاں ہٹا دیا گیا تھا۔انہوں نے مزید حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “امریکی حکومت نے جنگ کیلئے جواز فیبریکٹ (fabricated) کئے اور 2 ملین افراد کو قتل کیا ” حقیقت کبھی نہیں بتائی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ “بش انتظامیہ اور اس کے اسرائیلی آقا عراق پر حملے کیلئے ثبوت تیار کرنے کی کوشش کی جو کہ دو دہائی کے بعد بھی انہیں، نہیں مل سکے۔ایسا کرنے کے لئے انہوں نے ایم آئی ٹی سے پی ایچ ڈی کرنے والی ایک نوجوان خاتون پر الزام عائد کرکے جس کا نام ڈاکٹر عافیہ صدیقی تھا، کو ایک سڑک سے اس کے تین بچوں سمیت سی آئی اے کی درخواست پر اغواء کیا گیا ۔اغواء کاروں کو 55ہزار ڈالر اداکئے گئے تھے ۔ انہیں بتایا گیا تھاکہ جس کو میں ثابت کرسکتا ہوں، اگر وہ اسے تلاش نہیں کریں گے تو کوئی اور یہ کام کرلے گا۔انہیں ایک مہرے کی ضرورت تھی۔ عافیہ موومنٹ سیکرٹریٹ سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گورڈن ڈف کے دعوے سے لوگوں میں تشویش اور غصہ پایا جاتا ہے ۔کیا یہ ایک پاکستانی شہری کی قیمت ہے؟ ایک بیٹی کے بدلے 55 ہزار ڈالر کی

معمولی رقم جس نے پاکستان میں تعلیمی اور معاشی سہولیات کو فروغ دینا تھا جس کی ملک کو سخت ضرورت تھی۔اسے بدعنوان لوگوں نے آمرانہ نظام میں فروخت کیا گیا۔یہ ہمارے قومی وقار پر سیاہ دھبہ ہے۔ عافیہ موومنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم اپنے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے دعویٰ کو دنیا پر ظاہر کریں کہ ’’قومی وقار برائے فروخت نہیں ہے‘‘اپنے ان الفاظ کوسچ ثابت کریں۔ہم امید کرتے ہیں کہ وزیراعظم امریکی مطالبات کے موقع پر عافیہ سے متعلق وعدوں کو فراموش نہیں کریں گے جس کا انہوں نے پوری قوم سے وعدہ کیا ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…